سانگھڑ: پولیو کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور یونیسف کا ‘انفلوئنسر انگیجمنٹ پروگرام’ | رپورٹ: سید ضیغم علی گیلانی
پولیو کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور یونیسف کے زیر اہتمام انفلوئنسر انگيجمينٽ پروگرام کا انعقاد
سانگھڑ (رپورٹ سید ضیغم علی گیلانی)
پولیو کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور یونیسف کے زیر اہتمام انفلوئنسر انگيجمينٽ پروگرام کا انعقاد
سانگھڑ بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ بنانے اور اس کے مکمل خاتمے کے عزم کے تحت ضلعی انتظامیہ اور یونیسف کے تعاون سے گزشتہ رات نجی ہوٹل میں انفلوئنسر انگیجمنٹ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سارہ جاوید نے کیا کہ اس پروگرام کا مقصد معاشرے کے بااثر افراد، سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور مقامی رہنماؤں کو پولیو کے خلاف جاری مہم میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے متحرک کرنا تھا کیونکہ ہم سب مل کر اس مرض کو ہمیشہ کے لیے ختم کر سکتے ہیں. اس موقع پر ماہرین صحت اور متعلقہ حکام نے شرکاء کو پولیو وائرس کے خطرات، اس سے بچاؤ اور ویکسین کی اہمیت کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ صرف اسی صورت ممکن ہے جب معاشرے کے تمام طبقات مل کر اس قومی مہم کا حصہ بنیں۔ پروگرام میں شریک انفلوئنسرز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے پلیٹ فارمز کے ذریعے پولیو سے متعلق مثبت پیغام عام کریں گے اور والدین کو اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے قائل کریں گے۔
منتظمین کے مطابق ایسے پروگرامز کا انعقاد عوامی شعور اجاگر کرنے اور پولیو فری پاکستان کے ہدف کے حصول میں اہم کردار ادا کرےگا. اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالمجيد زہرانی، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، یونیسف کے نمائندے محمد آفتاب، ڈاکٹر شبیر چھینہ،ڈاکٹر حنا، شازیہ منگریو ممتا پروگرام اور سول سرجن آفتاب اعظم سریوال نے بھی خطاب کرتے ہوئے اپنے تجربات سے آگاہ کیا.
ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد
تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں
#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

