دریائے چناب میں پانی کی صورتحال نارمل: ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا وزیرآباد میں فلڈ انتظامات کا ہنگامی دورہ

دریائے چناب میں پانی کی صورتحال نارمل: ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا وزیرآباد میں فلڈ انتظامات کا ہنگامی دورہ

دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ فی الحال معمول کے مطابق ہے۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/وزیرآباد نوید احمد نے اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ کے ہمراہ دریائے چناب کے حفاظتی بندوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران محکمہ انہار، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو فلڈ کنٹیجنسی پلان اور وسائل کی دستیابی پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے وزیرآباد میں نشاندہی کیے گئے 44 حساس فلڈ پوائنٹس پر حفاظتی اقدامات کی جانچ پڑتال کی اور کام کو تسلی بخش قرار دیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ دریائے چناب کے قریب واقع 66 دیہات کے لیے جامع فلڈ مینجمنٹ پلان تشکیل دیا گیا ہے، جس میں انخلا، ریلیف کیمپس اور بروقت ریسکیو آپریشنز کو یقینی بنایا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے حکام کے مطابق دریائے چناب میں اس وقت 131,000 کیوسک پانی گزر رہا ہے جو کہ مکمل طور پر محفوظ حد میں ہے۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے تمام اداروں کو ہدایت کی کہ وہ ہائی الرٹ رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے مشینری اور عملے کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے ضلعی فلڈ کوآرڈینیشن کمیٹی کو ہدایت کی کہ باہمی رابطہ کاری کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ آخر میں انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سیلاب سے متعلق افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف سرکاری اطلاعات پر انحصار کریں۔

​ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد


تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں

#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *