مام احمد رضا بریلوی کا یوم ولادت عقیدت سے منایا جائے گا – اردو پوائنٹ پریس

امام احمد رضا بریلوی کا یوم ولادت - سنی اتحاد کونسل گوجرانوالہ تقریب

گوجرانوالہ(ڈویژنل بیورو رپورٹ)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ اعلٰی حضرت امام احمد رضا بریلوی نے لادینی قوتوں کو للکارا اور عشق رسول کے جذبوں کو پروان چڑھایا،آپ کا یوم ولادت آج دس شوال کو دنیا بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،پیر محمد خالد حسن مجددی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،حافظ عدیل عارف،مولانا ضیاء المرتضٰی چشتی،علامہ محمد عمر صدیقی اور دیگر نے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ حضرت امام احمد رضا بریلوی کی شخصیت عشق رسول اور احترام و ادب نبوت کی علامت تصور ہوتی ہے،آپ دشمنان خدا اور گستاخان رسول پر بجلی بن کر گرتے رہے،آپ نے اللہ کریم کی وحدانیت اور سرکار دو عالم کی عظمت و حرمت کا ڈنکا بجایا،آپ نے ایک ہزار سے زائد کتابیں لکھیں،جن میں ترجمہ قرآن پاک کنز الایمان اور فتاوی رضویہ 33 جلدوں پر مشتمل ایک بڑا علمی ذخیرہ ہے،آپ حافظ قرآن،عالم باعمل،محدث،مفسر،ولی کامل اور ایک بلند پایہ نعت گو شاعر بھی تھے،فن شاعری میں نعت رسول مقبول کو اتنا بلند کیا کہ پوری اردو شاعری تکتی رہ گئ،آپ نے نعتیہ شاعری سے ملت میں ایک نئی روح پھونک دی،آج پوری دنیا میں مصطفٰے جان رحمت میں لاکھوں سلام اور سب سے اعلٰی واولی ہمارا نبی کی آوازیں گونج رہی ہیں۔امام احمد رضا بریلوی دین اسلام کے عظیم مبلغ اور عشق رسول کے حقیقی سفیر تھے آپ نے کردار و عمل کے ساتھ اشاعت اسلام کی آبیاری کی۔

امریکہ ایران مذاکرات: 15 نکات، نورا کشتی کا اختتام اور پاکستان کا کردار


تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں

#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *