​ایران جنگ بندی: حاجی ریاض ریحان جٹ کا آرمی چیف اور وزیراعظم شہباز شریف کی حکمت عملی کو خراجِ تحسین

گوجرانوالہ8اپریل2026ء ( ) سیاسی و سماجی راہنما حاجی ریاض ریحان جٹ نے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور ایران کے ساتھ جنگ بندی

گوجرانوالہ8اپریل2026ء ( ) سیاسی و سماجی راہنما حاجی ریاض ریحان جٹ نے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور ایران کے ساتھ جنگ بندی کی کوششوں میں پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کا کردار قابلِ تحسین ہے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی مدبرانہ قیادت اور بروقت سفارتی حکمت عملی کے ساتھ ساتھ وزیراعظم شہباز شریف کی مؤثر سیاسی بصیرت اور عالمی سطح پر متحرک سفارت کاری نے امن کی راہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کا مثبت مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا اور خطے میں امن کے قیام کے لیے سنجیدہ کوششیں کیں، جبکہ آرمی چیف کی پیشہ ورانہ حکمت عملی نے ان کوششوں کو تقویت دی ریاض ریحان جٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سے امن کا داعی رہا ہے اور موجودہ قیادت نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ پاکستان خطے میں استحکام، مذاکرات اور باہمی احترام کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے

​ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد


تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں

#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *