ڈی سی گوجرانوالہ: ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل میں مصالحت سے فوری انصاف ممکن

ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل: باہمی مصالحت کے ذریعے صارف کو فوری انصاف کی فراہمی، ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی وکلاء کے کردار کی تعریف

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/وزیرآباد نوید احمد نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل میں مقدمات کا متبادل تنازعاتی حل (ADR) کے ذریعے تصفیہ، شہریوں کو فوری انصاف فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے اس عمل میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے وکلاء کے مثبت اور تعاون پر مبنی کردار کو سراہتے ہوئے اسے قابلِ تحسین قرار دیا۔یہ خیالات کا اظہار انہوں نے “باسط بابر بنام اکرام سنز ایلومینیم اینڈ ورکس” کیس کی سماعت کے دوران کیا۔ اس موقع پر دونوں فریقین کے درمیان وکلاء کی ثالثی سے باہمی رضامندی کے ساتھ مصالحت طے پائی۔ ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ وکلاء کے اس تعاون سے نہ صرف صارفین کا وقت اور مالی وسائل بچتے ہیں بلکہ عدالتی نظام پر بوجھ میں بھی کمی آتی ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے صارف دوست ویژن کے مطابق، سیکرٹری کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید اور ڈی جی انفورسمنٹ عمران قریشی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے مکمل متحرک ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل، چوہدری محمد فاروق نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائل باسط بابر نے اکرام سنز کے خلاف کام ادھورا چھوڑنے کی شکایت درج کروائی تھی۔ سماعت کے دوران دکاندار نے 15 روز کے اندر کام مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی، جس کے بعد معاہدہ طے پایا۔ معاہدے کی رو سے 93 ہزار روپے کونسل کے پاس جمع کروائے جائیں گے، اور کام مکمل نہ ہونے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
اے ڈی لیگل نے مزید کہا کہ بار اور انتظامیہ کا یہ باہمی تعاون زیر التواء مقدمات کے فوری خاتمے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ “ADP Consumer Protect App” ڈاؤن لوڈ کریں تاکہ گھر بیٹھے آن لائن شکایات کے اندراج اور فوری انصاف کی سہولت سے استفادہ کر سکیں۔

​ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد


تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں

#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *