آر پی او خرم شہزاد حیدر کی زیر صدارت ریجنل کمانڈ کانفرنس: جرائم کے خاتمے اور سیکیورٹی کے لیے اہم فیصلے
اجلاس میں سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ ڈاکٹر غیاث گل خاں
گوجرانوالہ(اردو پوائنٹ پریس )ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ خرم شہزاد حیدر وڑائچ کی زیر صدارت ریجن پولیس آفس گوجرانوالہ میں دوسری ریجنل کمانڈ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ ڈاکٹر غیاث گل خاں، ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق،ڈی پی او نارووال محمد نوید ملک،ڈی پی او حافظ آباد کامران حمید،ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد اور ڈی پی او منڈی بہاوالدین عبدالرحیم شیرازی نے شرکت کی۔کانفرنس میں ریجن بھر میں امن و امان اور جرائم کی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ آر پی او آفس کی جانب سے کرائم ٹرینڈز، شکایات کے بروقت ازالے (CMS) اور مختلف اضلاع کی کارکردگی پر مبنی جامع اور تقابلی تجزیاتی رپورٹ پیش کی گئی، جس میں کارکردگی کے اہم پہلوؤں کو واضح انداز میں اجاگر کیا گیا۔سنگین جرائم جیسے قتل، اغوا برائے تاوان، ریپ، ڈکیتی، چوری اور دیگر مقدمات میں گرفتاریوں، ریکوری اور پیش رفت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کارروائیوں، زیر التواء سنسنی خیز مقدمات، اور عوامی تحفظ سے متعلق اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔مہمات کے حوالے سے پتنگ بازی، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری، لاپتہ بچوں اور خواتین کی بازیابی، اور غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی جیسے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ ٹریفک کے شعبے میں مہلک حادثات کی وجوہات کا تجزیہ اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو مزید موثر بنانے کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔اجلاس میں آنے والے ایام میں سیکیورٹی کے حوالے سے خصوصی اقدامات زیر غور آئے، جن میں بیساکھی کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات اور سکھ یاتریوں کی حفاظت شامل ہے۔سی سی ٹی وی کیمروں، سیف سٹی پروجیکٹس، اور پولیس انفراسٹرکچر(SIPS)و پولیس خدمت مراکز کی بہتری اور آڈٹ پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ٹریننگ، شہری فیڈ بیک، پولیس کے احتساب، اور تھانوں کو وسائل (خصوصاً فیول) کی فراہمی پر بھی بات چیت کی گئی۔ ترقیاتی منصوبوں، نئے پراجیکٹس اور زیر تعمیر اسکیموں کا جائزہ بھی لیا گیا۔آخرمیں تمام ضلعی سربراہان نے آر پی او کو مختلف موضوعات پر جامع اور مختصر پریزنٹیشنزدیں۔ جس میں سی پی او گوجرانوالہ نے پتنگ بازی جیسے خطرناک کھیل کی روک تھام اور اس کی سپلائی چین کو جڑ سے ختم کرنے کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی، جبکہ ڈی پی او سیالکوٹ نے جان لیوا سڑک حادثات میں کمی لانے اور ٹریفک سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل پر اپنی رپورٹ پیش کی۔ اسی طرح ڈی پی او گجرات نے وال چاکنگ کی روک تھام اور اس سلسلے میں ہونے والی قانونی کارروائیوں سے آگاہ کیا، جبکہ ڈی پی او منڈی بہاؤالدین نے پسند کی شادی کے لیے گھر سے فرار کے بڑھتے ہوئے کیسز اور پولیس کو درپیش تفتیشی و حفاظتی چیلنجز پر سیر حاصل گفتگو کی۔ اجلاس کے دوران ڈی پی او نارووال نے ہائی پروفائل تقریبات اور حساس روٹس کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے طریقہ کار پر بریفنگ دی، جبکہ ڈی پی او حافظ آباد نے تفتیشی اخراجات کے فنڈز کو شفاف اور بہتر طریقے سے بروئے کار لانے کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔ آر پی او گوجرانوالہ نے تمام افسران کی کارکردگی اور پریزنٹیشنز کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ جرائم کی بیخ کنی، تفتیشی معیار میں بہتری اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل کو پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ استعمال کیا جائے تاکہ ریجن میں قانون کی بالادستی کو برقرار رکھا جا سکے۔ اجلاس کے اختتام پر ایک پروقار تقریب میں آر پی او خرم شہزاد حیدر وڑائچ اور سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر غیاث گل خاں نے ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد کو ایس ایس پی کے عہدے کے رینک لگا کر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد
تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں
#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

