ڈی سی گوجرانوالہ نوید احمد کا شہر کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں اور صفائی ستھرائی کا جائزہ
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا دورہ: ترقیاتی منصوبوں میں غفلت پر کارروائی، صفائی اور نکاسی آب پر سخت ہدایات
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے “گڈ گورننس” ویژن کے تحت ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے آج علی الصبح شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد جاری ترقیاتی منصوبوں، صفائی کی صورتحال، مون سون انتظامات اور صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے کیے گئےاقدامات کا براہ راست جائزہ لینا تھا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے جناح روڈ پر جاری “سوہنا پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام” کے سیوریج منصوبے کا معائنہ کیا۔ تعمیراتی کام کے دوران حفاظتی ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے ایم ڈی واسا کو فوری طور پر ذمہ دار کنٹریکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔بعد ازاں، سیٹلائٹ ٹاؤن، سیالکوٹ بائی پاس اور چھچھروالی چوک کے دورے کے دوران انہوں نے “ستھرا پنجاب” مہم کے تحت صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کے اقدامات کو پرکھا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کے بعد راستوں کی بحالی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا نہ ہو۔مون سون بارشوں کے پیش نظر، پسرور روڈ پر نکاسیٔ آب کے نظام کی جانچ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے نالیوں کی ناقص صفائی پر افسران کی سرزنش کی۔ انہوں نے ہنگامی بنیادوں پر ڈیسلٹنگ مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی اور پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔علاوہ ازیں، صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے پسرور روڈ پر ایک پیٹرول پمپ کا اچانک معائنہ کیا گیا، جہاں پیٹرولیم مصنوعات کی مقدار اور نرخ تسلی بخش پائے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ شہر میں شفافیت اور عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے پوری طرح متحرک ہے، اور تمام محکموں کو اپنی کارکردگی میں بہتری لانا ہوگی۔
ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد
تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں
#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress
