Terms & Conditions
اردو پوائنٹ پریس: استعمال کی شرائط اور ضوابط
اردو پوائنٹ پریس (Urdu Point Press) کی ویب سائٹ استعمال کرنے یا اس کے ساتھ بطور نمائندہ منسلک ہونے کے لیے درج ذیل شرائط کو تسلیم کرنا لازمی ہے:
1. ادارہ جاتی شناخت:
صارف اور نمائندہ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ اردو پوائنٹ پریس ایک آزاد ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو MTA Media Solutions & Services کے زیرِ انتظام ہے۔ ہمارا کسی دوسرے ہم نام ادارے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
2. نمائندگان کے لیے ضوابط:
– تمام نمائندگان خبر شائع کرنے سے پہلے اس کی مکمل تصدیق کے ذمہ دار ہیں۔
– پریس کارڈ یا اتھارٹی لیٹر کا غلط استعمال (بلیک میلنگ، بھتہ خوری یا ذاتی مفاد) سختی سے ممنوع ہے۔ ایسی کسی بھی شکایت پر کارڈ فوری منسوخ کر دیا جائے گا۔
– نمائندے کے کسی بھی انفرادی فعل یا غیر قانونی عمل کا ادارہ ذمہ دار نہ ہوگا۔
3. مواد کی ملکیت (Copyright):
ویب سائٹ پر شائع ہونے والا تمام مواد، تصاویر اور ویڈیوز ادارے کی ملکیت ہیں۔ کسی بھی مواد کو بغیر اجازت تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنا قانونی جرم ہے۔
4. سائبر کرائم قوانین (PECA):
ویب سائٹ کا کوئی بھی ممبر یا صارف ایسی کوئی خبر یا کمنٹ پوسٹ نہیں کرے گا جو پاکستان کے سائبر کرائم قوانین (PECA 2016) یا ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف ہو۔
5. فیس اور رجسٹریشن:
نمائندگی کے لیے جمع کروائی گئی رجسٹریشن فیس ویب سائٹ کی مینٹیننس اور کارڈز کے اخراجات کے لیے ہوتی ہے، جو کہ ناقابلِ واپسی (Non-Refundable) ہے۔
انتظامیہ: اردو پوائنٹ پریس (MTA Media Solutions)
