پنجاب کالج گوجرانوالہ میں ہیپاٹائٹس آگاہی سیمینار | صحت مند زندگی کے اصول
پنجاب کالج گوجرانوالہ میں ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے پر آگاہی سیمینار: ماہرین کا طلباء کو صحت مند طرز زندگی اپنانے پر زور
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس کے زیر اہتمام عالمی یومِ ہیپاٹائٹس کے موقع پر ایک خصوصی آگاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ممتاز ماہرینِ امراضِ معدہ و جگر ڈاکٹر اسد امتیاز اور ڈاکٹر نوید اسلم نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور طلباء کو صحت مند طرزِ زندگی گزارنے کے حوالے سے مفید مشورے دیے۔ماہرین نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کی نوجوان نسل ناقص غذا اور طویل وقت سکرین کے سامنے گزارنے کی وجہ سے مختلف خطرناک بیماریوں کا شکار ہو رہی ہے۔ اکثر طلباء میں تھکاوٹ اور جسمانی درد کی بڑی وجہ متوازن غذا کی کمی اور موبائل و لیپ ٹاپ کا بے جا استعمال ہے۔ ڈاکٹرز نے تنبیہ کی کہ ہیپاٹائٹس ایک قابلِ علاج مرض ہے، تاہم بروقت تشخیص نہ ہونے اور غیر صحت مندانہ معمولات کے باعث یہ کینسر جیسی مہلک شکل اختیار کر سکتا ہے۔پینل نے طلباء پر زور دیا کہ وہ متوازن غذا کا انتخاب کریں، استعمال شدہ سرنجوں اور غیر جراثیم سے پاک طبی آلات سے پرہیز کریں اور باقاعدگی سے اپنا طبی معائنہ کروائیں۔ انہوں نے خدمتِ انسانیت کے جذبے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کی ذمہ داری ہے کہ وہ بیماریوں سے بچاؤ کے لیے اپنے اردگرد کے لوگوں میں بھی شعور بیدار کریں۔تقریب سے ڈین یونیورسٹی کیمپس شاہد سلیم خواجہ نے بھی خطاب کیا اور معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ہیڈ بی ایس پروگرام شمیم اختر، فیکلٹی ممبران اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن رکھا گیا، جس میں ماہرین نے طلباء کے سوالات کے تسلی بخش جواب دیے۔ کالج انتظامیہ کی جانب سے مہمان ڈاکٹرز کو شیلڈز اور سوینیر پیش کیے گئے۔ اس کامیاب سیشن کے انعقاد میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز محمد شہزاد رفیق کی کاوشوں کو خصوصی طور پر سراہا گیا۔
ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد
تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں
#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress
