میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ میں نئی تعیناتی، محمد ناصر گوندل نے بطور چیف فنانس آفیسر چارج سنبھال لیا

گوجرانوالہ: محمد ناصر گوندل نے چیف فنانس میونسپل آفیسر کا چارج سنبھال لیا | اردو پوائنٹ پریس

گوجرانوالہ: محمد ناصر گوندل نے چیف فنانس میونسپل آفیسر کا چارج سنبھال لیا | اردو پوائنٹ پریس

​گوجرانوالہ (ڈویژنل بیورو رپورٹ): حکومت پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ سید نوید حیدر شیرازی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ کے انتظامی ڈھانچے کو مزید فعال بنانے کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ تجربہ کار اور فرض شناس افسر محمد ناصر گوندل نے باقاعدہ طور پر میونسپل کارپوریشن کے چیف فنانس میونسپل آفیسر (CFMO) کے عہدے کا چارج سنبھال کر اپنے فرائض کی انجام دہی شروع کر دی ہے۔محمد ناصر گوندل کا شمار پنجاب کے انتہائی دیانتدار، لائق اور محنتی افسران میں ہوتا ہے۔ ان کی تعیناتی کو بلدیہ عظمیٰ کے مالیاتی امور میں شفافیت اور بہتری کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ چارج سنبھالنے کے موقع پر انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ ادارے کے مالیاتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور فنڈز کے درست استعمال کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔میونسپل کارپوریشن کے افسران، اہلکاروں اور ملازمین کی بڑی تعداد نے محمد ناصر گوندل کی تعیناتی کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے۔ مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور ملازمین نے انہیں گلدستے پیش کیے اور اپنے مکمل تعاون و اعتماد کا یقین دلایا۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ ایک فرض شناس افسر کی آمد سے نہ صرف ادارے کے وقار میں اضافہ ہوگا بلکہ ملازمین کے جائز مالی مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔

دنیا بارود کے ڈھیر پر: ایران امریکہ کشیدگی اور پاکستان کی سفارتکاری کا امتحان | تحریر: افتخار بٹ


تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں

#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *