بیورو رپورٹ: میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ میں انتظامی تبدیلیاں، محمد علی بطور آفس سپرنٹنڈنٹ بحال
گوجرانوالہ: آفس سپرنٹنڈنٹ محمد علی کی بحالی، بلدیہ ملازمین میں خوشی کی لہر | اردو پوائنٹ پریس

گوجرانوالہ (ڈویژنل بیورو رپورٹ): کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ سید نوید حیدر شیرازی کی خصوصی ہدایات پر میونسپل کارپوریشن میں اہم انتظامی فیصلہ سامنے آیا ہے۔ چیف کارپوریشن آفیسر قیصر امین وڑائچ نے آفس سپرنٹنڈنٹ محمد علی کو ان کے عہدے پر باعزت طور پر بحال کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔سپرنٹنڈنٹ محمد علی کی بحالی کے فیصلے کا میونسپل کارپوریشن کے افسران، اہلکاروں اور ملازمین کی بڑی تعداد نے خیر مقدم کیا ہے۔ بلدیہ عظمیٰ کے ملازمین کا کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر اور کمشنر گوجرانوالہ کا یہ فیصلہ انصاف پر مبنی ہے جس سے ادارے میں کام کرنے کی فضا مزید بہتر ہوگی۔ ملازمین نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے انتظامی معاملات میں تیزی آئے گی۔عہدے پر بحالی کے فوری بعد سپرنٹنڈنٹ محمد علی نے اپنے فرائضِ منصبی سنبھال لیے ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا ہے کہ شہریوں کے دیرینہ مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے دفاتر میں آنے والے سائلین کے کاموں کو فوری نمٹانے کے لیے عملے کو متحرک کر دیا ہے اور ساتھ ہی بلدیہ ملازمین کے ذاتی مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔چیف کارپوریشن آفیسر قیصر امین وڑائچ نے اس موقع پر ہدایت کی ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے تمام شعبہ جات عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور کسی بھی سطح پر سستی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
دنیا بارود کے ڈھیر پر: ایران امریکہ کشیدگی اور پاکستان کی سفارتکاری کا امتحان | تحریر: افتخار بٹ
تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں
#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

