میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ میں دفتری نظام مفلوج، تمام عملہ ‘کتا مار مہم’ کی نذر، سائلین خوار

گوجرانوالہ: میونسپل کارپوریشن کا تمام عملہ کتا مار مہم پر مامور، دفتری کام ٹھپ

گوجرانوالہ: میونسپل کارپوریشن کا تمام عملہ کتا مار مہم پر مامور، دفتری کام ٹھپ

​گوجرانوالہ (ڈویژنل بیورو رپورٹ): میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ میں انوکھا انتظامی بحران پیدا ہو گیا ہے، جہاں قاصد سے لے کر کلیریکل اسٹاف تک تمام شعبہ جات کے ملازمین کو دفتری کام چھڑوا کر شہر بھر میں “کتا مار مہم” پر لگا دیا گیا ہے۔ اس غیر روایتی فیصلے کے باعث کارپوریشن کے دفتری معاملات شدید متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ دور دراز سے آنے والے سائلین افسران اور عملے کی عدم موجودگی کے باعث ذلیل و خوار ہونے پر مجبور ہیں۔تفصیلات کے مطابق جب کوئی سائل اپنے جائز کام یا شکایت کے سلسلے میں میونسپل کارپوریشن کے دفاتر کا رخ کرتا ہے تو وہاں متعلقہ عملہ غائب پایا جاتا ہے۔ رابطہ کرنے پر ملازمین کا ایک ہی جواب ہوتا ہے کہ “آج کل ہماری ڈیوٹی کتا مار مہم پر لگی ہوئی ہے”۔ سائلین کا کہنا ہے کہ وہ کئی روز سے دفاتر کے چکر کاٹ رہے ہیں لیکن عملہ موجود نہ ہونے کی وجہ سے ان کی فائلیں ردی کی ٹوکری کی نذر ہو رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق شہر سے آوارہ کتوں کا خاتمہ کرنا بنیادی طور پر محکمہ ہیلتھ کی ذمہ داری ہے، جس کے لیے باقاعدہ تربیت یافتہ اور پروفیشنل ٹیمیں مختص ہوتی ہیں۔ اس مہم میں زہریلی ادویات اور گولیوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جب ایک نان پروفیشنل کلیریکل یا درجہ چہارم کا ملازم اس حساس کام کو انجام دے گا تو نہ صرف مہم کی کامیابی مشکوک ہوگی بلکہ زہریلی گولیوں کے غلط استعمال سے خود ان ملازمین کی زندگیوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔شہریوں اور سماجی حلقوں نے کمشنر گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کتا مار مہم کے لیےپروفیشنل ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور دفتری عملے کو فوری طور پر اپنی اصل نشستوں پر واپس بھیجا جائے تاکہ عوامی مسائل کے حل میں حائل رکاوٹیں دور ہو سکیں۔

دنیا بارود کے ڈھیر پر: ایران امریکہ کشیدگی اور پاکستان کی سفارتکاری کا امتحان | تحریر: افتخار بٹ


تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں

#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *