گوجرانوالہ: پیر عطا محمد قادریؒ کے 42ویں سالانہ عرس کی تقریبات، محفلِ سماع اور رقت آمیز دعائیں
سجادہ نشین چوہدری اقبال گجر، چوہدری آصف اقبال گجر سمیت عقیدت مندوں کی شرکت
حضرت پیر عطا محمد قادری ؒ کے42 ویں سالانہ عرس پاک کی تقریبات
سجادہ نشین چوہدری اقبال گجر، چوہدری آصف اقبال گجر سمیت عقیدت مندوں کی شرکت
گوجرانوالہ 10اپریل 2026ء ( ) حضرت پیر عطا محمد قادری ؒ کے 42ویں سالانہ عرس پاک کی تقریبات، دربار غوثیہ پر روح پرور محفل پاک، قرآن خوانی اور محفل سماع کا انعقاد کیا گیا، سجادہ نشین چوہدری اقبال گجر، چوہدری آصف اقبال گجر سمیت عقیدت مندوں اور زائرین کی بڑی تعدادنے شرکت کی سالانہ عرسِ مبارک کی بابرکت تقریبات 11اپریل کو اپنے اختتامی دن میں داخل ہو جائیں گی گزشتہ روز بھی عرس کے سلسلے میں نہایت روح پرور محافل کا انعقاد کیا گیا، جس میں قرآنِ پاک کی تلاوت، نعت خوانی اور ذکر و اذکار کی محافل سجائی گئیں منعقد ہونے والی محفلِ سماع (قوالی) میں معروف قوال حضرات نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے شرکاء پر وجد طاری کر دیاجبکہ عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے روحانی سکون حاصل کیا، اس موقع پر خصوصی دعا بھی کی گئی، اختتامی دن کے موقع پر بھی قرآنِ پاک کی تلاوت، نعت خوانی، محفلِ سماع اور اجتماعی دعا کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ملک و قوم کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی جسکے ساتھ ہی عرسِ مبارک کی تقریبات کا اختتام ہو جائے گا
کیپشن برائے تصویر
گوجرانوالہ۔حضرت پیر عطا محمد قادری ؒ کے 42ویں سالانہ عرس پاک کی تقریب میں منعقدہ محفل سماع میں سجادہ نشین چوہدری اقبال گجر، چوہدری آصف اقبال گجر سمیت عقیدت مندوں اورزائرین کی بڑی تعداد شریک ہے
ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد
تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں
#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

