تیز رفتاری نے عید کی خوشیاں چھین لیں؛ افسوسناک حادثہ میں ایک جاں بحق، دو شدید زخمی

پنڈ دادن خان کے علاقے چک حمید کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں شدید تصادم

جہلم( خصوصی نمائندہ)تحصیل پنڈ دادن خان، چک حمید کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم — ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی
تفصیلاتِ کے مطابق ضلع جہلم کی تحصیل پنڈ دادن خان کے علاقے چک حمید کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتاری کے باعث دو موٹر سائیکلوں کے درمیان شدید تصادم ہوا۔ ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی ایمرجنسی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں فوری طور پر قریبی و متعلقہ ہسپتالوں میں منتقل کیا۔
حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے۔
جاں بحق:
محمد عمیر ولد غلام بشیر، عمر 26 سال
ڈیڈ باڈی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پی ڈی خان منتقل کر دیا گیا۔
زخمی افراد:
احمد رضا ولد عبدالمجید، عمر 22 سال
حالت تشویشناک ہونے کے باعث ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی منتقل
جبکہ محمد فیضان ولد محمد احسان، عمر 18سال قریبی ہسپتال زیر علاج ہے

ہرمز کی لہریں اور امریکی زوال: تزویراتی تجزیہ از ملک توصیف احمد

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *