لاہور سمیت پنجاب بھر میں اینٹی سموگ کریک ڈاؤن، متعدد فیکٹریاں سیل

تفصیل: وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی سخت ہدایات پر محکمہ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ نے فضائی آلودگی پھیلانے والے عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ لاہور کے صنعتی علاقوں میں چھاپوں کے دوران دھواں چھوڑنے والے 15 سے زائد یونٹس کو سیل کر دیا گیا، جبکہ شاہراہوں پر دھواں دینے والی گاڑیوں کو بھاری جرمانے کیے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سموگ کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور فصلوں کی باقیات جلانے والے کسانوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
عوام کے لیے بڑی خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک کمی کا امکان

