سرکاری آفیسر نے دفتری اخراجات ذاتی جیب سے ادا کرنے کا اعلان کر دیا ، شہر میں کھلبی مچ گئی
گوجرانوالہ (عاصم اعظم خان )محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گوجرانوالہ زون ون میں تعینات گروہ سے تعلق رکھنے والے ضلع آفیسر سمیع الدین شیروز نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی عوام دوست پالیسیوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ،مختصر عرصے میں غیر معمولی و اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے،نہ صرف محکمانہ نظام کو فعال بنایا بلکہ عوامی خدمت، شفافیت اور دیانتداری کی ایک نئی مثال قائم کر دی ہے۔ ان کی متحرک و نوجوان قیادت اور عوام دوست پالیسیوں کے باعث شہریوں کو فوری اور عملی ریلیف ملنا شروع ہو گیا ہے، جس پر سماجی و شہری حلقوں نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔چارج سنبھالتے ہی سمیع الدین شیروز نے روایتی دفتری طریقہ کار کو بدلتے ہوئے سائلین کے لیے دفتر کے دروازے کھول دیے اور خود فرنٹ ڈیسک پر آ کر عوامی مسائل سننے اور فوری حل یقینی بنانے کی روایت قائم کردی، سینئر صحافی عاصم اعظم خان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے واضح اور اصولی مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ“نتائج ہماری پہچان ہوں گے،عوام کو ریلیف دینا ہماری اولین ذمہ داری ہے”سمیع الدین شیروز کی قیادت میں شفافیت اور جوابدہی کو فروغ ملا ہے، جہاں ہر درخواست کو بروقت نمٹانا اور شہریوں کو عزت کے ساتھ سہولیات فراہم کرنا ترجیح بن چکا ہے، ان کی خوش اخلاقی، ملنساری اور پیشہ ورانہ انداز نے نہ صرف محکمانہ ماحول کو تبدیل کیا بلکہ عوام کے اعتماد کو بھی بحال کیا ہے،ملکی حالات کی پیش نظر اور کفایت شعاری کی وجہ سے ایک مثالی اقدام کے طور پر انہوں نے دفتری اخراجات، اسٹیشنری اور حتیٰ کہ اپنے زیر استعمال فرنیچر کے اخراجات بھی ذاتی وسائل سے پورے کرنے کا عملی قدم اٹھایا، جوان کی دیانتداری اور سرکاری وسائل کے تحفظ کے عزم کا واضح ثبوت ہے۔ مزید برآں وہ رات گئے تک دفتر میں موجود رہ کر معاملات کی خود نگرانی کرتے ہیں تاکہ کسی بھی سائل کو تاخیر یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے،ٹیکس ریکوری میں نمایاں سنگ میل ثابت ہوا ،سمیع الدین شیروز کی مؤثر حکمت عملی کے نتیجے میں زون ون کے لیے مقررہ ریکوری کافی حد تک مکمل کی جا چکی ہے، جو کہ ایک قابلِ ذکر کامیابی ہے اور اس میں مسلسل بہتری آ رہی ہے،حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت انہوں نے آن لائن سسٹمز کو فعال بناتے ہوئے شہریوں کو گھر بیٹھے ٹیکس امور نمٹانے کی سہولت فراہم کی ہے، جن میں “مریم دستخط ایپ” جیسے اقدامات شامل ہیں۔ پراپرٹی ٹرانسفر کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے رجسٹری کی مصدقہ کاپی کو لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی قانونی پیچیدگی سے بچا جا سکے،چیلنجز کے باوجود مضبوط عزم سٹاف کی کمی جیسے مسائل کے باوجود سمیع الدین شیروز نے کارکردگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا،انہوں نے واضح کیا کہ محدود وسائل کے باوجود ٹیم ورک، میرٹ اور احتساب کے ذریعے بہترین نتائج حاصل کیے جا رہے ہیں، جبکہ اضافی سٹاف کے لیے اعلیٰ حکام سے رابطہ جاری ہے،جبکہ مثالی خاندانی پس منظر میں ETO سمیع الدین شیروز ایک ایسے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جس کی جڑیں سرکاری خدمات میں مضبوط ہیں، جس کا اثر ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، نظم و ضبط اور عوامی خدمت کے جذبے میں نمایاں نظر آتا ہے،آخر میں انہوں نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا“گوجرانوالہ میں شفاف، فعال اور عوام دوست نظام کا قیام ہمارا مشن ہے عوام کو ہر سطح پر واضح اور فوری ریلیف فراہم کیا جائے گا”
عالمی امن کا مسیحا پاکستان: ایران اور امریکہ کے درمیان ایٹمی جنگ کا خطرہ ٹل گیا، سفارتی کامیابی کی مکمل کہانی
تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں
#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

