وفاقی محتسب ٹیم کا سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ، مسافروں کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ
وفاقی محتسب پاکستان جناب نوید کامران بلوچ کی خصوصی ہدایت پر
وفاقی محتسب پاکستان جناب نوید کامران بلوچ کی خصوصی ہدایت پر، انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس گوجرانوالہ جناب مشتاق احمد اعوان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا تفصیلی دورہ اور انسپکشن کی۔
دورے کے دوران انہوں نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ایئر وائس مارشل (ر) جناب تنویر اشرف بھٹی، ایئرپورٹ مینیجر جناب نثار احمد اور وہاں کام کرنے والی تمام وفاقی ایجنسیوں کے اعلیٰ افسران سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر مینیجر نثار صاحب نے وفاقی محتسب کی ٹیم کو ایئرپورٹ کے آپریشنل امور اور مسافروں کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔جناب مشتاق احمد اعوان نے انٹرنیشنل لاؤنج کا دورہ کر کے وہاں مسافروں کو دی جانے والی سہولیات کا خود مشاہدہ کیا اور براہ راست مسافروں سے ان کی رائے اور فیڈبیک حاصل کیا۔ مسافروں نے ایئرپورٹ انتظامیہ اور عملے کے رویے کی تعریف کرتے ہوئے مجموعی انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔معائنے کے بعد انچارج وفاقی محتسب نے ایئرپورٹ پر تعینات تمام محکموں کے افسران کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں مسافروں کو پیش آنے والے ممکنہ مسائل اور ان کے فوری حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایئرپورٹ پر موجود مسافروں نے وفاقی محتسب کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے دوروں سے اداروں کی کارکردگی میں بہتری آتی ہے اور عوام کے مسائل براہ راست اعلیٰ حکام تک پہنچتے ہیں۔بعد ازاں، جناب مشتاق احمد اعوان نے ریڈیو پاکستان ایف ایم 101 سیالکوٹ کے اسٹوڈیو کا دورہ کیا اور وفاقی محتسب کے کردار اور دائرہ اختیار کے حوالے سے منعقدہ خصوصی پروگرام “انصاف آپ کی دہلیز پہ” میں شرکت کی۔ انہوں نے لائیو کالز پر شہریوں کے سوالات کے جوابات دیے اور انہیں وفاقی اداروں کے خلاف شکایات کے مفت اور فوری حل کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی۔
ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد
نوٹ: اس تحریر میں بیان کردہ تمام تجزیاتی نکات اور آراء مصنف کی ذاتی تحقیقی بصیرت پر مبنی ہیں، جس کا مقصد قارئین کو عالمی اور علاقائی بدلتی ہوئی صورتحال سے باخبر رکھنا ہے۔ ادارے کا مصنف کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
مصنف کا تعارف
ملک توصیف احمد کا شمار پاکستان کے سینئر اور متحرک صحافیوں میں ہوتا ہے۔ آپ گزشتہ 19 سال سے زیادہ عرصے سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں اور بطور تحقیقاتی صحافی و کالم نگار اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں۔
- موجودہ ذمہ داریاں: آپ نجی ٹی وی چینل ‘کوہ نور نیوز’ کے گوجرانوالہ میں بیورو چیف اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) ورکرز کے منتخب سیکرٹری جنرل ہیں۔
- ادارتی خدمات: آپ اردو نیوز پورٹل ‘اردو پوائنٹ پریس’ اور ‘ایم ٹی اے میڈیا سلوشنز’ کے سی ای او (CEO) ہیں۔
- اعزازات: صحافتی خدمات کے اعتراف میں آپ کو حکومتِ پنجاب کی جانب سے بہترین کالم نگار کا ایوارڈ (2017) اور پرویز شوکت ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
- سابقہ خدمات: آپ پریس کلب راہوالی اور گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر بھی رہ چکے ہیں۔
#MalikTouseefAhmed
