گوجرانوالہ: پی ایچ پی میں خود احتسابی کا عمل تیز، کرپشن اور منشیات کے استعمال پر ایک کانسٹیبل نوکری سے فارغ، 8 کی تنخواہیں کم

ایس پی میاں معظم علی کا ایک ہفتے میں دوسرا اردل روم: 21 ملازمین پیش، کرپشن ثابت ہونے پر سخت سزائیں، 5 کو وارننگ

ریجنل آفیسر پنجاب ہائی وے پٹرول (PHP) گوجرانوالہ ریجن، ایس پی میاں معظم علی نے محکمہ میں خود احتسابی کا عمل مزید تیز کر دیا ہے، جس کے تحت ایک ہی ہفتے کے دوران دوسرے بڑے ‘اردل روم’ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی گئی۔اردل روم کے دوران کل 21 ملازمین کو پیش کیا گیا، جن پر کرپشن، فرائض میں غفلت اور اختیارات سے تجاوز سمیت مختلف الزامات تھے۔ تفصیلی انکوائری اور شواہد کی بنیاد پر درج ذیل سزائیں سنائی گئیں:منشیات کا استعمال اور برطرفی: دورانِ انکوائری منشیات کے استعمال کے مرتکب پائے جانے والے ایک کانسٹیبل کو فوری طور پر نوکری سے فارغ (برطرف) کر دیا گیا۔تنخواہوں میں کٹوتی: کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر 08 ملازمین کی تنخواہوں میں کمی کی سزا دی گئی۔سروس ضبطی و دیگر سزائیں: 01 ملازم کو سروس ضبطی جبکہ 01 ملازم کو سینشور (Censure) کی سزا سنائی گئی۔وارننگ اور بریت: 05 ملازمین کو آئندہ فرائض کی ادائیگی میں محتاط رہنے کی سخت وارننگ دی گئی، جبکہ 05 ملازمین کے خلاف الزامات ثابت نہ ہونے پر کیس داخلِ دفتر (ختم) کر دیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ریجنل آفیسر ایس پی میاں معظم علی نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ محکمہ میں کرپشن اور بدعنوانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے عزم دہرایا کہ ایک “کرپشن فری پی ایچ پی” کا قیام اور پنجاب کی شاہراہوں کو مسافروں کے لیے محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور کالی بھیڑوں کے خلاف یہ سخت ایکشن آئندہ بھی جاری رہے گا۔

​ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد

نوٹ: اس تحریر میں بیان کردہ تمام تجزیاتی نکات اور آراء مصنف کی ذاتی تحقیقی بصیرت پر مبنی ہیں، جس کا مقصد قارئین کو عالمی اور علاقائی بدلتی ہوئی صورتحال سے باخبر رکھنا ہے۔ ادارے کا مصنف کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مصنف کا تعارف

ملک توصیف احمد کا شمار پاکستان کے سینئر اور متحرک صحافیوں میں ہوتا ہے۔ آپ گزشتہ 19 سال سے زیادہ عرصے سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں اور بطور تحقیقاتی صحافی و کالم نگار اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں۔

  • موجودہ ذمہ داریاں: آپ نجی ٹی وی چینل ‘کوہ نور نیوز’ کے گوجرانوالہ میں بیورو چیف اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) ورکرز کے منتخب سیکرٹری جنرل ہیں۔
  • ادارتی خدمات: آپ اردو نیوز پورٹل ‘اردو پوائنٹ پریس’ اور ‘ایم ٹی اے میڈیا سلوشنز’ کے سی ای او (CEO) ہیں۔
  • اعزازات: صحافتی خدمات کے اعتراف میں آپ کو حکومتِ پنجاب کی جانب سے بہترین کالم نگار کا ایوارڈ (2017) اور پرویز شوکت ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
  • سابقہ خدمات: آپ پریس کلب راہوالی اور گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر بھی رہ چکے ہیں۔
#MalikTouseefAhmed
Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *