وزیراعلیٰ مریم نواز کے وژن کے مطابق معیاری اور مریض دوست طبی سہولیات اولین ترجیح ہیں، کمشنر گوجرانوالہ محمد علی کا چلڈرن ہسپتال کا دورہ

گوجرانوالہ: 14 جولائی۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوام کو معیاری،

منور حسین (ہینڈ آؤٹ)
۔کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوام کو معیاری، باوقار اور مریض دوست طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کے ساتھ ساتھ مریضوں اور ان کے لواحقین کے اطمینان کو بھی خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے تاکہ صحت کے شعبے پر عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہو سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چلڈرن ہسپتال گوجرانوالہ کے تفصیلی دورے کے دوران کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال سے ڈسچارج ہونے والے بچوں کے لواحقین سے خود ملاقات کی اور ان سے ہسپتال میں فراہم کردہ ادویات، ڈاکٹروں کے رویے اور دیگر دستیاب سہولیات کے بارے میں براہِ راست فیڈ بیک لیا۔کمشنر محمد علی نے لواحقین کی آراء اور تجاویز کو نہایت توجہ سے سنا اور موقع پر موجود متعلقہ افسران کو سخت ہدایات جاری کیں کہ عوامی آراء کی روشنی میں طبی خدمات کا معیار روز بہ روز بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہسپتالوں میں بہترین صفائی ستھرائی، مفت ادویات کی بلا تعطل دستیابی، عملے کا خوش اخلاق رویہ اور بروقت علاج ہر صورت یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ہیلتھ ریفارمز پروگرام کے تحت سرکاری ہسپتالوں میں جدید طبی نظام، شفافیت اور مریضوں کی عزتِ نفس کا تحفظ ہمارے بنیادی اہداف ہیں۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ عوام کی رائے اور فیڈ بیک ہی حکومت کی پالیسیوں کا محور ہے اور اسی کی بنیاد پر صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں تاکہ ڈویژن کے ہر شہری کو علاج کی بہترین سہولت میسر آ سکے۔

​ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد

نوٹ: اس تحریر میں بیان کردہ تمام تجزیاتی نکات اور آراء مصنف کی ذاتی تحقیقی بصیرت پر مبنی ہیں، جس کا مقصد قارئین کو عالمی اور علاقائی بدلتی ہوئی صورتحال سے باخبر رکھنا ہے۔ ادارے کا مصنف کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مصنف کا تعارف

ملک توصیف احمد کا شمار پاکستان کے سینئر اور متحرک صحافیوں میں ہوتا ہے۔ آپ گزشتہ 19 سال سے زیادہ عرصے سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں اور بطور تحقیقاتی صحافی و کالم نگار اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں۔

  • موجودہ ذمہ داریاں: آپ نجی ٹی وی چینل ‘کوہ نور نیوز’ کے گوجرانوالہ میں بیورو چیف اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) ورکرز کے منتخب سیکرٹری جنرل ہیں۔
  • ادارتی خدمات: آپ اردو نیوز پورٹل ‘اردو پوائنٹ پریس’ اور ‘ایم ٹی اے میڈیا سلوشنز’ کے سی ای او (CEO) ہیں۔
  • اعزازات: صحافتی خدمات کے اعتراف میں آپ کو حکومتِ پنجاب کی جانب سے بہترین کالم نگار کا ایوارڈ (2017) اور پرویز شوکت ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
  • سابقہ خدمات: آپ پریس کلب راہوالی اور گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر بھی رہ چکے ہیں۔
#MalikTouseefAhmed
Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *