کمشنر گوجرانوالہ کا سپورٹس اسکیموں پر اجلاس: 630 ملین سے زائد کے منصوبوں پر بریفنگ

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو کھیلوں کی مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا

گوجرانوالہ: 15 جولائی ( ): کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو کھیلوں کی مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا، صحت مند طرزِ زندگی کا فروغ اور جدید ترین سپورٹس انفراسٹرکچر کی فراہمی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کا کلیدی حصہ ہے۔ کھیلوں کے فروغ سے نہ صرف نوجوانوں کی جسمانی و ذہنی صلاحیتیں نکھرتی ہیں بلکہ معاشرے میں تعمیری اور مثبت اقدار کو بھی فروغ ملتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے ایک اہم جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد سجاد سمیت دیگر اضلاع کے سپورٹس افسران نے محکمہ کھیل کے جاری منصوبوں، دستیاب سہولیات، سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) کی اسکیموں، کھیلوں کے میدانوں کی اپ گریڈیشن اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس نے بریفنگ میں بتایا کہ گوجرانوالہ ڈویژن میں اس وقت کھیلوں کے شعبے میں مجموعی طور پر 16 جاری (Ongoing) اسکیمیں فعال ہیں، جن کے لیے 630.211 ملین روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ ان منصوبوں میں ضلع گوجرانوالہ کی 9، سیالکوٹ کی 4، منڈی بہاؤالدین کی 2 جبکہ نارووال کی 1 اسکیم شامل ہے۔
کمشنر محمد علی نے سخت ہدایت کی کہ غیر فعال یا کم استعمال ہونے والی (Under Utilized) اسکیموں پر خصوصی توجہ دی جائے اور ان کی افادیت کو بڑھانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ نئی اسکیموں پر بروقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام ان سہولیات سے جلد از جلد مستفید ہو سکیں۔انہوں نے ڈویژنل اور تمام ضلعی سپورٹس افسران کو احکامات جاری کیے کہ وہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ قریبی اور مضبوط رابطہ برقرار رکھیں، تاکہ تمام ترقیاتی منصوبوں اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جا سکے۔
کمشنر نے واضح کیا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) کے تحت جاری منصوبوں میں تعمیراتی معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اور ہر مرحلے پر سخت نگرانی کے نظام کو نافذ رکھا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ کھیل کے افسران اور فیلڈ اسٹاف کی پیشہ ورانہ تربیت اور صلاحیتوں میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس مقصد کے لیے باقاعدہ تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے تاکہ افسران جدید انتظامی تقاضوں، جامع منصوبہ بندی اور سپورٹس مینجمنٹ کی مہارتوں سے لیس ہو سکیں، جس سے محکمے کی مجموعی کارکردگی مزید بہتر ہوگی۔اجلاس کے اختتام پر ڈویژن میں کھیلوں کے مجموعی فروغ، نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور مستقبل کے اسپاٹس منصوبوں پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

​ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد


تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں

#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *