ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کے علی الصبح دورے: صفائی مہم منصوبوں کا جائزہ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے “ستھرا پنجاب”، “سوہنا پنجاب” اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (PDP) کے تحت ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے علی الصبح شہر کے مختلف حصوں کا تفصیلی دورہ کیا۔
بآ تسلیمات: ڈائریکٹر تعلقات عامہ، گوجرانوالہ ڈویژن حافظ عبدالوحید / محمد عثمان ہینڈ آؤٹ گوجرانوالہ: 15 جولائی 2026 ( ): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے “ستھرا پنجاب”، “سوہنا پنجاب” اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (PDP) کے تحت ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے علی الصبح شہر کے مختلف حصوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے صفائی کے انتظامات، اشیائے ضروریہ خصوصاً روٹی و نان کی قیمتوں، ویسٹ مینجمنٹ، سیوریج و ڈرینیج کے منصوبوں اور سڑکوں کی بحالی کے جاری کاموں کا گہرائی سے جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ونیہ والا مین بازار کا رخ کیا جہاں “ستھرا پنجاب” پروگرام کے تحت جاری خصوصی صفائی آپریشن کا معائنہ کیا گیا۔ انہوں نے صفائی عملے کی حاضری، مشینری کی دستیابی اور کچرے کی منتقلی کے عمل کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ موقع پر موجود مقامی شہریوں سے صفائی کی اصل صورتحال اور بلدیاتی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو سخت ہدایت کی کہ شہری و دیہی علاقوں میں یکساں معیار کا صفائی آپریشن یقینی بنایا جائے اور تجارتی مراکز، گلیوں اور عوامی مقامات کو چوبیس گھنٹے صاف ستھرا رکھا جائے۔بعدازاں، ڈپٹی کمشنر نے کچا ایمن آباد روڈ ویسٹ کلیکشن پوائنٹ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کچا ایمن آباد روڈ اور اس کے گردونواح میں صفائی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم ہدایت کی کہ کوڑا کرکٹ بروقت تلف کیا جائے، ویسٹ کولیکشن پوائنٹس کو زیادہ منظم طریقے سے فعال رکھا جائے اور سڑکوں کی خوبصورتی اور صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔عوامی ریلیف کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے ونیہ والا اور سیالکوٹ بائی پاس پر قائم مختلف تندوروں کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے روٹی اور نان کے سرکاری نرخ نامے اور وزن کا معائنہ کیا اور موقع پر موجود خریداروں سے سرکاری ریٹ پر دستیابی سے متعلق رائے حاصل کی۔ انہوں نے نان بائیوں کو خبردار کیا کہ روٹی اور نان کی مقررہ وزن اور سرکاری قیمت پر فروخت میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اپنے دورے کے اگلے مرحلے میں ڈپٹی کمشنر نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (PDP) کے تحت مکمل ہونے والی سیالکوٹ روڈ تا فتومنڈ چوک واسا سیوریج اسکیم کے بعد سڑک کی بحالی اور تعمیرِ نو کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ٹھیکیداروں اور واسا حکام کو دوٹوک ہدایت کی کہ تعمیراتی کام مقررہ مدت کے اندر، اعلیٰ معیار اور فول پروف حفاظتی انتظامات کے ساتھ مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں آسانی مل سکے۔ڈپٹی کمشنر نے رتہ جھال اپر چناب کینال کے مقام پر وزیراعلیٰ پنجاب کے “سوہنا پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام” کے تحت جاری واسا کے وسیع سیوریج و ڈرینیج منصوبے (PDP) کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے فیلڈ میں کام کی رفتار اور معیار کا معائنہ کرتے ہوئے افسران کو تاکید کی کہ اس میگا پروجیکٹ کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ گوجرانوالہ کے شہریوں کو نکاسیٔ آب کے جدید، پائیدار اور مؤثر نظام کی سہولت جلد میسر آ سکے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گڈ گورننس وژن کے مطابق شہریوں کو صاف ستھرا ماحول، جدید ترین شہری سہولیات، بہترین انفراسٹرکچر اور بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ تمام محکمے اور متعلقہ ادارے عوامی خدمت کے اس مشن کو قومی فریضہ سمجھ کر اور پوری ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھائیں۔
ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد
تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں
#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress
