​وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات، نائب صدر جے ڈی وینس کی آمد اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

‎مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال میں پر بات چیت۔ جنگ بندی کا خیر مقدم ۔پاکستان کے مضبوط سفارتی کردار کی تعریف

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات
‎نیٹلی بیکر نے پاکستان کے مخلصانہ کردار کو سراہا
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ۔ سٹیفوٹکوف اور کرشنرر ہمارے خصوصی مہمان ہوں گے۔ محسن نقوی
‎اسلام آباد۔9اپریل،2026وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے وزارت داخلہ میں امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی جس میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال میں پر بات چیت کی گئی اور مشرق وسطی میں جنگ بندی کے مثبت اقدام کا خیر مقدم کیا گیا۔ ملاقات میں اس ضمن میں پاکستان کے مضبوط سفارتی کردار کی تعریف کی گئی ۔ ملاقات میں اسلام آباد میں کل ہونے والے اعلی سطح کے مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں اسلام آباد مذاکرات کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ۔ اسٹیو وٹکوف اور کرشنرر ہمارے خصوصی مہمان ہوں گے۔تمام غیر ملکی مہمانوں کو ہر لحاظ سے فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کا جامع پلان مرتب کیا ہے ۔ امریکی سفیر نے پاکستان کے مخلصانہ کردار کو سراہا۔

​وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی وزارت داخلہ میں ملاقات کا منظر

​ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد


تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں

#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *