شیخوپورہ ریونیو کیسز اب RCMS پورٹل پر درج ہوں گے: ADCR محمد عثمان اجلیس کا حکم | اردو پوائنٹ پریس
بورڈ آف ریونیو پنجاب، لاہور کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شیخوپورہ کا اہم حکم، تمام عدالتی کیسز پورٹل پر درج کرنے کی ہدایت
شیخوپورہ(رانابابرسلیم سے)
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شیخوپورہ محمد عثمان اجلیس کی جانب سے ایک اہم حکم جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق تمام وکلاء حضرات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بورڈ آف ریونیو پنجاب، لاہور کی ہدایات کے پیش نظر 15 اپریل 2026ء سے تمام عدالتی کیسز کو لازمی طور پر پورٹل کے ذریعے درج کیا جائے گا۔ حکم کے مطابق مقررہ تاریخ کے بعد کسی بھی کیس کی اندراج کے لیے دستی کارروائی قابل قبول نہیں ہوگی، لہٰذا تمام کیسز کی رجسٹریشن صرف آن لائن پورٹل کے ذریعے ہی ممکن ہوگی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے مزید ہدایت کی ہے کہ تمام متعلقہ وکلاء اور سائلین اس نئی ہدایت پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ عدالتی امور میں شفافیت اور بہتری لائی جا سکے۔ واضح رہے کہ پورٹل تک رسائی کے لیے درج ذیل لنک فراہم کیا گیا ہے:قانونی حلقوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کیسز کے اندراج اور مانیٹرنگ کے نظام میں بہتری آئے گی اور شفافیت کو فروغ ملے گا۔
https://rcms.punjab-zameen.gov.pk/login
ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد
تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں
#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

