​گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ سے شہر کی شکل بدل جائے گی: معظم رؤف مغل | اردو پوائنٹ پریس

​گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم تاریخی منصوبہ، مریم نواز خراجِ تحسین کی مستحق ہیں: حاجی عبدالرؤف مغل

گوجرانوالہ 9اپریل2026ء ( ) مسلم لیگ ن کے ڈویژنل سینئرنائب صدر سابق ایم پی اے حاجی عبدالرؤف مغل اور سٹی نائب صدر و ٹکٹ ہولڈر پی پی60معظم رؤف مغل نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم ایک تاریخی منصوبہ ہے، اس عوام دوست اقدام پروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز زبردست خراجِ تحسین کی مستحق ہیں اور عوام تہہ دل سے ان کے شکر گزار ہیں انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ جیسے بڑے اور صنعتی شہر میں ٹریفک کے مسائل عرصہ دراز سے عوام کے لیے مشکلات کا باعث بنے ہوئے تھے، ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ ان مسائل کے حل کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے اس منصوبے سے نہ صرف ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی بلکہ شہریوں کو سستی، محفوظ اور معیاری سفری سہولیات بھی میسر آئیں گی، منصوبے کی مقررہ وقت میں تکمیل اور شہریوں کو تکلیف اور زحمت سے بچانے کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے یہ منصوبہ شہر کی ترقی، ماحولیاتی بہتری اور جدید انفراسٹرکچر کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرے گا ا نہوں نے کہا کہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کے بعد گوجرانوالہ شکل یکسر تبدیل ہو جائے گی اور یہ ترقی یافتہ شہروں کی صف میں کھڑا ہو جائے گا

​ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد


تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں

#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *