​گیس بحران اور ہوشربا مہنگائی: شیخوپورہ میں تندور اور گھریلو نظام مفلوج | اردو پوائنٹ پریس

گیس بحران شدت اختیار کر گیا،گیس سلنڈر پہنچ سے باہر شہری سراپا احتجاج

شیخوپورہ(رانابابرسلیم سے)
گیس کی بندش اور ہوشربا ریٹ سے عام شہری متاثر، مذیدقیمتوں میں اضافے کا خدشہ، تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ شہر اور گردونواح میں گیس کی مسلسل بڑھتے ریٹ کے باعث گھریلو استمعال تندور مالکان ہوٹل شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں اور انہوں نے اپنے کاروبار کو درپیش مسائل کے خلاف احتجاج شروع کر دیا ہے۔ گیس کی عدم دستیابی کے باعث نان اور روٹی کی تیاری متاثر ہو رہی ہے گھریوں میں خانہ داری بند جس سے شہریوں کو روزمرہ ضروریات کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے۔ تندور مالکان کا کہنا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر کی کمی اور گیس سلنڈروں کے ریٹ نے ان کے کاروبار کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ متبادل ایندھن کے استعمال سے اخراجات میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے جسے برداشت کرنا ممکن نہیں رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو نان اور روٹی کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہو جائے گا۔ گھریلوسلنڈروں کی قیمت پہنچ سے باہر ایک کلو گیس 500 سے550 روپے کلو مل رہی ہے لوگ ایک ایک دو کلو سلنڈر بھروا کر گھروں کا نظام چلا رہے ہیں ارباب اختیار گیس کے مسلے کو فوری حل کریں عوام پہلے ہی ہوشربا مہنگاںی سے سخت مشکلات کا شکار ہے

​ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد


تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں

#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *