گوجرانوالہ: پٹرول ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطالبات، 15 روزہ قیمت کے تعین پر زور
گوجرانوالہ: پٹرولیم مصنوعات کی پالیسیوں پر ڈیلرز ایسوسی ایشن کی تشویش، 15 روزہ قیمت کے تعین اور 8 فیصد مارجن کا مطالبہ
پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن پنجاب کے عہدیداران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ نئی پالیسیوں اور گراس مارجن کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر مہر محمد اشرف، جنرل سیکرٹری میاں طاہر یاسین اور دیگر عہدیداران نے مطالبہ کیا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کے ریٹس کم از کم 15 دن کے لیے برقرار رکھے، کیونکہ ہفتہ وار قیمتوں میں تبدیلی سے کاروبار چلانا ناممکن ہو چکا ہے۔عہدیداران کا کہنا تھا کہ پٹرول پمپ مالکان کا گراس مارجن تبدیل کرکے 8 فیصد فکس کیا جائے، تاکہ قیمتوں کے اتار چڑھاؤ سے ہونے والے نقصانات سے بچا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ روزانہ یا ہفتہ وار قیمتوں کے تعین سے پٹرولیم بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ ایسوسی ایشن نے وزیراعظم، وزیر پٹرولیم اور چیئرمین اوگرا سے اپیل کی کہ نئی پالیسیاں بناتے وقت ڈیلرز اور آئل کمپنیوں کو اعتماد میں لیا جائے، بصورت دیگر پٹرول پمپ چلانا مزید مشکل ہو جائے گا۔
ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد
تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں
#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress
