رائل نیوز کے وفد کی ڈائریکٹر تعلقاتِ عامہ منور حسین سے ملاقات، اضافی عہدہ ملنے پر مبارکباد
رائل نیوز کے وفد، جس کی قیادت محمد رمضان نوشاہی، محمد زاکر مہدی، علی مہدی اور عقیل ضیاء نے کی
گوجرانوالہ (پریس ریلیز): رائل نیوز کے وفد، جس کی قیادت محمد رمضان نوشاہی، محمد زاکر مہدی، علی مہدی اور عقیل ضیاء نے کی، نے ڈائریکٹر تعلقاتِ عامہ گوجرانوالہ ڈویژن منور حسین سے ملاقات کی۔ وفد نے انہیں اضافی عہدے کی ذمہ داریاں ملنے پر دلی مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔اس موقع پر وفد نے منور حسین کی پیشہ ورانہ خدمات، دیانت داری اور محکمہ اطلاعات میں ان کی شاندار کارکردگی کی زبردست تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اضافی ذمہ داری ان کی قابلیت اور عوامی خدمت کے جذبے کا اعتراف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منور حسین نے ہمیشہ صحافی برادری کے ساتھ مثبت اور دوستانہ روابط استوار کیے، جس سے میڈیا اور محکمے کے درمیان باہمی اعتماد کو فروغ ملا۔ڈائریکٹر تعلقاتِ عامہ منور حسین نے رائل نیوز کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اس محبت اور اعتماد کو اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں مزید محنت کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی پوری دیانت داری اور لگن کے ساتھ فرائض انجام دیتے ہوئے عوام اور میڈیا کے درمیان مؤثر روابط کو مزید مستحکم بنائیں گے۔
ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد
نوٹ: اس تحریر میں بیان کردہ تمام تجزیاتی نکات اور آراء مصنف کی ذاتی تحقیقی بصیرت پر مبنی ہیں، جس کا مقصد قارئین کو عالمی اور علاقائی بدلتی ہوئی صورتحال سے باخبر رکھنا ہے۔ ادارے کا مصنف کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
مصنف کا تعارف
ملک توصیف احمد کا شمار پاکستان کے سینئر اور متحرک صحافیوں میں ہوتا ہے۔ آپ گزشتہ 19 سال سے زیادہ عرصے سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں اور بطور تحقیقاتی صحافی و کالم نگار اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں۔
- موجودہ ذمہ داریاں: آپ نجی ٹی وی چینل ‘کوہ نور نیوز’ کے گوجرانوالہ میں بیورو چیف اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) ورکرز کے منتخب سیکرٹری جنرل ہیں۔
- ادارتی خدمات: آپ اردو نیوز پورٹل ‘اردو پوائنٹ پریس’ اور ‘ایم ٹی اے میڈیا سلوشنز’ کے سی ای او (CEO) ہیں۔
- اعزازات: صحافتی خدمات کے اعتراف میں آپ کو حکومتِ پنجاب کی جانب سے بہترین کالم نگار کا ایوارڈ (2017) اور پرویز شوکت ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
- سابقہ خدمات: آپ پریس کلب راہوالی اور گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر بھی رہ چکے ہیں۔
#MalikTouseefAhmed
