ڈی جی خان اور یارو کھوسہ میں ایل پی جی مافیا بے لگام، من مانے ریٹس مقرر | بڑی خبر
ڈیرہ غازی خان چوھدری احمد اردو پوائنٹ پریس ) ڈی جی خان اور یارو کھوسہ میں ایل پی جی مافیا بے لگام، من مانے ریٹس مقرر، پرائس کنٹرول کمیٹیاں خاموش تماشائی۔
ڈیرہ غازی خان اور گردونواح بشمول یارو کھوسہ میں ایل پی جی (ایل پی جی) کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ سرکاری نرخنامے ہوا میں اڑا دیے گئے، منافع خوروں نے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنا شروع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق حکومتِ وقت کی جانب سے ایل پی جی کی فی کلو سرکاری قیمت 308 روپے مقرر کی گئی ہے، لیکن ضلع بھر میں کوئی ایک بھی دکان دار ان ریٹس پر گیس فراہم کرنے کو تیار نہیں۔ یارو کھوسہ اور ملحقہ علاقوں میں ایل پی جی کہیں 480 روپے، کہیں 500 روپے تو کہیں 550 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اس قدر بڑے فرق نے غریب طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ آخر پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اور انتظامیہ کہاں ہے؟ کیا افسران صرف دفاتر تک محدود ہیں یا انہیں غریب کا حال معلوم نہیں؟”شہریوں چوھدری رمضان،طارق،اقبال عمرانی و دیگر نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف مہنگائی نے پہلے ہی جینا محال کر رکھا ہے اور دوسری طرف گیس مافیا کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے جو سرکاری قیمت سے تقریباً 200 سے 250 روپے زائد وصول کر رہے ہیں۔اہالیانِ علاقہ نے کمشنر ڈیرہ غازی خان اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ یارو کھوسہ سمیت پورے ضلع میں ایل پی جی کے گوداموں اور دکانوں پر چھاپے مارے جائیں، گراں فروشوں کو بھاری جرمانے کیے جائیں اور سرکاری قیمت پر گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔
ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد
تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں
#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

