​گوجرانوالہ میونسپل کارپوریشن: لینڈ انکروچمنٹ سپرنٹنڈنٹ حاجی رحمت علی انصاری کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب کا انعقاد

کمشنر گوجرانوالہ حاجی رحمت علی انصاری کو اعزازی شیلڈ پیش کرتے ہوئے - میونسپل کارپوریشن تقریب

​کمشنر اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی شرکت، حاجی رحمت علی انصاری کو محکمہ میں اعلیٰ کارکردگی پر اعزازی شیلڈ پیش کی گئی
​گوجرانوالہ (ڈویژنل بیورو رپورٹ)
میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ میں لینڈ انکروچمنٹ سپرنٹنڈنٹ حاجی رحمت علی انصاری کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پروقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی تھے، جبکہ ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن قیصر امین وڑائچ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔​تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ زندگی کا ایک اہم مرحلہ ہے، لیکن جو افسران اپنی پوری ملازمت ایمانداری اور فرض شناسی سے مکمل کرتے ہیں، وہ محکمے کے لیے سرمایہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے حاجی رحمت علی انصاری کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے اور شہر کی بہتری کے لیے ان کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں۔​ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور چیف آفیسر قیصر امین وڑائچ نے بھی حاجی رحمت علی انصاری کو محکمہ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے حاجی رحمت علی انصاری کو ان کی دیرینہ خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ سے نوازا۔​اس الوداعی تقریب میں عرفان نسیم بٹ، یونس مغل، رانا حسیب، ناصر اقبال، ماجد مہر، زبیر بٹ، زمان بٹ، نادر علی، عدیل، ارحم حسن، خرم انصاری، محمد علی، زبیر سعید، محمد منیر، شیخ عثمان، طاہر انصاری سمیت میونسپل کارپوریشن کے دیگر عملے اور افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے حاجی رحمت علی انصاری کو پھولوں کے ہار پہنائے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

امریکہ ایران مذاکرات: 15 نکات، نورا کشتی کا اختتام اور پاکستان کا کردار


تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں

#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *