ایف آئی اے کی بڑی کامیابی: مراکش کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کا مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار

انسانی اسمگلر کی گرفتاری

گوجرانوالہ(ڈویژنل بیورو رپورٹ)مراکش کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کا بدنام زمانہ انسانی سمگلر گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کا نام ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز میں شامل تھا۔گرفتار ملزم قاصد علی کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔ملزم بین الاقوامی انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کا اہم کارندہ تھا۔ملزم کے خلاف متعدد مقدمات درج تھے۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم شہریوں کو یورپ بھجوانے کے جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورتا اور انہیں غیر قانونی راستوں سے افریقہ منتقل کرتا تھا۔متاثرہ خاندانوں سے ملزم نے اسپین بھجوانے کے نام پر 33 لاکھ روپے فی کس وصول کیے۔اور انسانی اسمگلروں کے نیٹ ورک نے متاثرہ نوجوانوں کو موریطانیہ منتقل کر کے تشدد، جبری مشقت اور غیر انسانی سلوک کا نشانہ بنایا۔بعد ازاں متاثرین کو سمندر کے راستے اسپین بھیجنے کا جھانسہ دے کر رابطہ منقطع کر دیا گیا۔جبکہ کشتی حادثے میں متاثرین جان کی بازی ہار گئے۔گرفتار ملزم پر انسانی اسمگلنگ، بھتہ خوری، جبری مشقت، فراڈ اور تارکین وطن کی اموات کا سبب بننے جیسے سنگین الزامات ہیں۔اور ملزم ایک منظم بین الاقوامی انسانی اسمگلنگ گینگ کا اہم رکن ہے جو معصوم شہریوں کو دھوکہ دے کر غیر قانونی ہجرت پر مجبور کرتا تھا۔

دنیا بارود کے ڈھیر پر: ایران امریکہ کشیدگی اور پاکستان کی سفارتکاری کا امتحان | تحریر: افتخار بٹ


تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں

#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *