گوجرانوالہ: فصل کی خرابی کا ذمہ دار کاشتکار خود ہے، زرعی ادویات ڈیلر نذیر احمد کا بیان

زرعی ادویات ڈیلر کا بیان

گوجرانوالہ(ڈویژنل بیورو رپورٹ)زرعی ادویات ڈیلر کے خلاف مقدمہ کا معاملہ۔ضرورت سے زیادہ زرعی ادویات کے استعمال سے کاشت رقبہ میں لگی فصل خراب ہو جاتی ہے۔زرعی ڈیلر نذیر احمد کا بیان۔انکا کہنا تھا کہ اگر آپ 3 ایکٹر رقبہ کےلئے زرعی ادویات کا استعمال 1 ایکٹر رقبہ پر کریں گے تو وہ فوری خراب ہو جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ بیر والہ کے رہائشی ذیشان احمد نے اپنے 3 ایکٹر رقبہ جس پر تربوز کی فصل کاشت تھی۔نے زرعی سپرے منگوایا اور ضرورت سے کم رقبہ پر سپرے کیا اور اوپر سے فصل پر شاپر لگا دیا جس سے فصل ہیٹ ہونے سے خراب ہو گئی۔کاشت کو بھی علم ہے زرعی سپرے کتنے رقبہ پر کرنا چاہیئے اور کتنے رقبہ پر نہیں۔قصور کاشت کار ہوتا ہے پولیس کاروائیاں زرعی میڈیسن فروخت کرنے والوں پر کروا دیتے ہیں۔زرعی ڈیکر کا کہنا تھا کہ پولیس کو بھی چاہیئے کہ مقدمہ درج کرنے سے قبل محکمہ زراعت کے افسران سے بھی رائے لی جائے۔متاثرہ ڈیلر نے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ بوگس مقدمہ کو خارج کیا جائے _


تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں

#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

دنیا بارود کے ڈھیر پر: ایران امریکہ کشیدگی اور پاکستان کی سفارتکاری کا امتحان | تحریر: افتخار بٹ

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *