گوجرانوالہ: حافظ محمد اشرف رضا کی دینی خدمات یاد رکھی جائیں گی، تعزیتی ریفرنس آج ہوگا

مجاہدِ اہلسنت مولانا حافظ محمد اشرف رضا رحمتہ اللہ علیہ کی دینی و جماعتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔

محمد اشرف رضا

گوجرانوالہ(اردو پوائنٹ پریس)جماعت اہلسنت پاکستان کے ضلعی امیر حافظ مولانا محمد رفیق قادری نے کہا ہے کہ مجاہدِ اہلسنت مولانا حافظ محمد اشرف رضا رحمتہ اللہ علیہ کی دینی و جماعتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔مرحوم ایک نہایت شریف النفس مذہبی رہنما تھے ۔ جماعت اہلسنت و جماعت رضائے مصطفےٰ کے زیرہتمام مولانا حافظ محمد اشرف رضا (رحمتہ اللہ علیہ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس آج 30مارچ بروز پیر شریف جامع مسجد انوارالمساجد پاپولر نرسری میں بعد از نماز عصر ہوگا جس میں ملک کی ممتاز مذہبی شخصیات اور علما کرام شرکت کریں گے۔ تعزیتی ریفرنس سے علامہ حافظ محمد فاروق خان سعیدی (ناظمِ اعلی جماعتِ اہلسنت پنجاب)پیر محمد داد رضوی (امیر جماعتِ رضائے مصطفے پاکستان)علامہ پیر محمد خالد حسن مجددی (صوبائی نائب امیر جماعتِ اہلسنت پاکستان)پیر محمد یعقوب رضوی (امیر جماعتِ اہلسنت ڈویژن گوجرانوالہ)سید مستجاب علی شاہ گیلانی (ڈویژنل آرگنائزر جماعتِ اہلسنت پاکستان)قاری محمد حسن خالد (ناظمِ اعلی جماعتِ اہلسنت ڈویژن گوجرانوالہ)صاحبزادہ محمد لقمان اشر ف پروفیسر حافظ محمد شبیر احمد چشتی خطاب کریں گے۔محمد اشرف رضا پروگرام کا آغاز بعد نمازِ عصر تلاوتِ قرآن پاک سے ہوگا جس کے بعد نعت خوانی ۔بعد نمازِ مغرب: بیانات اور حلف برداری کی تقریب۔بعد نمازِ عشا: ختمِ پاک اور دعا ہوگی۔ حافظ محمد رفیق قادری ضلعی امیر جماعتِ اہلسنت گوجرانوالہ اور حافظ محمد فیاض الحسن صدیقی آرگنائزر جماعتِ اہلسنت پاکستان گوجرانوالہ نے تمام شرکاء سے وقت کی پابندی اور بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔محمد اشرف رضا

دنیا بارود کے ڈھیر پر: ایران امریکہ کشیدگی اور پاکستان کی سفارتکاری کا امتحان | تحریر: افتخار بٹ


تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں

#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *