گوجرانوالہ میں پولیس مقابلوں کا طوفان: خطرناک ڈاکو آصف گادی سمیت 2 ہلاک، متعدد زخمی حالت میں گرفتار

گوجرانوالہ ( ڈویژنل بیورو رپورٹ)گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان ہونے والے 4 بڑے مقابلوں کے نتیجے میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا خطرناک ڈاکو آصف گادی اور اس کا ایک ساتھی اپنے ہی کارندوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے، جبکہ 2 ریکارڈ یافتہ ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے تمام واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پیز سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق، تھانہ سٹی کامونکی میں قتل کے مقدمات میں ریمانڈ پر موجود خطرناک ڈاکو آصف گادی کو اس کے 6 مسلح ساتھیوں نے پولیس حراست سے چھڑوانے کی کوشش کی۔ اس دوران ملزمان کی فائرنگ سے ایک کانسٹیبل زخمی ہوا، تاہم ڈاکوؤں کی اپنی ہی گولیوں کا نشانہ بن کر آصف گادی موقع پر ہلاک ہو گیا۔ ہلاک ڈاکو قتل، ڈکیتی، راہزنی اور پولیس مقابلوں جیسی درجنوں سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب اور علاقے میں خوف کی علامت بنا ہوا تھا۔دوسری جانب تھانہ اروپ کے علاقے میں پولیس حراست سے فرار کی کوشش کرنے والا ملزم لقمان بھی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔ ملزم لقمان نے چند روز قبل دودھ دہی کی دکان پر 55 سالہ شہری کو بے رحمی سے قتل کیا تھا۔ ملزم کے 3 ساتھی اسے چھڑوانے کے لیے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔تھانہ ایمن آباد پولیس نے مقابلے اور تعاقب کے بعد ریکارڈ یافتہ ملزم وقاص عرف وکی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے 1520 گرام چرس برآمد ہوئی۔ اسی طرح تھانہ لدھیوالہ وڑائچ پولیس نے ناکہ بندی کے دوران فرار ہونے کی کوشش کرنے والے منشیات فروش محمد عرفان کو موٹر سائیکل سے گرنے کے بعد زخمی حالت میں دبوچ لیا، ملزم سے 1620 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔سی پی او گوجرانوالہ کے حکم پر فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پیز کی نگرانی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور پورے شہر میں ناکہ بندی سخت کر دی گئی
امریکہ ایران مذاکرات: 15 نکات، نورا کشتی کا اختتام اور پاکستان کا کردار
تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں
#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

