وہوا میں منشیات کے خلاف کارروائی کا مطالبہ، عوام میں تشویش

 منشیات کے خاتمے کے لیے بلا تفریق سخت کارروائی کی جائے

ڈیرہ غازی خان (رپورٹ: چوہدری احمد، اردو نیوز) تحصیل وہوا اور اس کے گرد و نواح میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ منشیات کا ناسور تیزی سے گھروں تک پہنچ رہا ہے، جس سے نوجوان نسل اور بچوں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔
مقامی افراد کے مطابق منشیات کی اس بڑھتی ہوئی لعنت کے پیچھے بااثر عناصر یا بعض مبینہ سہولت کاروں کا ہاتھ ہو سکتا ہے، جس کے باعث یہ مکروہ دھندہ بلاخوف و خطر جاری ہے۔ شہریوں نے واضح مؤقف اختیار کیا ہے کہ منشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے، چاہے وہ کسی بھی اثر و رسوخ کے حامل کیوں نہ ہوں۔
عوام نے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان اور ایس ایچ او وہوا سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف فوری اور مؤثر کریک ڈاؤن کیا جائے، تاکہ اس ناسور کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے اور نوجوان نسل کو تباہی سے بچایا جا سکے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت اور سخت اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے، اس لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری توجہ دیتے ہوئے عملی اقدامات کریں۔
عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ منشیات کے خاتمے کے لیے بلا تفریق سخت کارروائی کی جائے اور اس مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کا کڑا احتساب یقینی بنایا جائے، تاکہ علاقے میں امن و امان اور صحت مند معاشرے کی بحالی ممکن ہو سکے۔

ہرمز کی لہریں اور امریکی زوال: تزویراتی تجزیہ از ملک توصیف احمد

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *