​شیخوپورہ: چیئرمین نوید اختر کی بڑی کامیابی، پراپرٹی ڈیلرز کا پروفیشنل ٹیکس 20 ہزار سے کم ہو کر 10 ہزار ہو گیا

شیخوپورہ (رانابابرسلیم سے)
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ثاقب بھٹی کے ساتھ پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن شیخوپورہ کے چیئرمین محمد نوید اختر کی قیادت میں عہدیداران کی اہم ملاقات ہوئی، جس میں پروفیشنل ٹیکس کے معاملے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ حکومت کی جانب سے پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر پر عائد کردہ 20,000 روپے پروفیشنل ٹیکس کو چیئرمین محمد نوید اختر کی سنجیدہ کاوشوں، مؤثر نمائندگی اور مسلسل جدوجہد کے نتیجے میں ای ٹی او ثاقب بھٹی نے کم کرکے 10,000 روپے کر دیا ہے، جو کہ پراپرٹی ڈیلرز برادری کے لیے ایک بڑا ریلیف ہے۔تمام ڈیلرز صاحبان سے گزارش ہے کہ وہ 25 مئی 2026 تک 10,000 روپے پروفیشنل ٹیکس لازمی جمع کروا دیں، کیونکہ مقررہ تاریخ کے بعد تاخیر کی صورت میں 20,000 روپے ٹیکس دوبارہ لاگو ہوگا اور یہ کم نہیں ہوگا، کیونکہ حکومت کی جانب سے وصولی کے سخت احکامات جاری کیے گئے ہیں۔یہ کامیابی چیئرمین پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن شیخوپورہ محمد نوید اختر کی بہترین قیادت اور ڈیلرز برادری کے حقوق کے لیے ان کی سنجیدہ کوششوں کا واضح ثبوت ہے۔

​عالمی امن کا مسیحا پاکستان: ایران اور امریکہ کے درمیان ایٹمی جنگ کا خطرہ ٹل گیا، سفارتی کامیابی کی مکمل کہانی


تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں

#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *