راجن پور: 27 لاکھ کے چیک ڈس آنر کیس میں ہائیکورٹ سے ضمانت منظور

راجن پور: 27 لاکھ کے چیک ڈس آنر کیس میں اہم پیش رفت، ہائی کورٹ سے ملزم کی ضمانت منظور۔ مقامی پولیس پر مبینہ طور پر ملزم سے ساز باز کے سنگین الزامات، ڈی پی او سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

 راجن پور پولیس اور ملتان ہائی کورٹ فیصلے کی علامتی تصویر

راجن پور+ ​فاضل پور (نمائندہ خصوصی): تھانہ سٹی فاضل پور کے علاقے میں 27 لاکھ روپے کے مبینہ چیک ڈس آنر کیس میں نیا موڑ آ گیا۔ لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ نے ملزم کی عبوری ضمانت منظور کر لی، جبکہ مدعی مقدمہ نے مقامی پولیس پر تفتیش میں بگاڑ پیدا کرنے اور ملزم کو فائدہ پہنچانے کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے ڈی پی او راجن پور سے نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔
​دستیاب قانونی دستاویزات کے مطابق، مدعی عبد العزیز کی مدعیت میں ستمبر 2025 کو ملزم محمد جاوید اقبال کے خلاف زیرِ دفعہ 489-F کے تحت مقدمہ (ایف آئی آر نمبر 930/2025) درج کیا گیا تھا۔ ابتدائی طور پر ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم کی ضمانت خارج کر دی تھی، جس کے بعد ملزم نے لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ سے رجوع کیا۔
​عدالتی کارروائی کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ فریقین کے درمیان کاروباری لین دین تھا اور تفتیشی رپورٹ (ضمنی نمبر 10) کے مطابق مدعی 15 لاکھ روپے وصول کر چکا ہے۔ عدالتِ عالیہ کے معزز جج نے اپنے فیصلے میں ریمارکس دیے کہ بقیہ رقم ملزم دینے کو تیار تھا جسے وصول کرنے سے انکار کیا گیا، جس سے بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ کیس کا مقصد رقم کی ریکوری سے زیادہ دباؤ ڈالنا ہے۔ ان حقائق کی روشنی میں ہائی کورٹ نے ملزم جاوید اقبال کی ضمانت منظور کر لی ہے۔
​دوسری جانب، اس کیس میں مقامی پولیس کا کردار مبینہ طور پر متنازعہ ہو گیا ہے۔ مدعی فریق کی جانب سے ڈی پی او راجن پور کو دی گئی تحریری شکایات میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ فاضل پور پولیس نے ملزم کو بچانے کے لیے حقائق کے برعکس ‘ضمنی’ لکھی جس کی بنیاد پر ہائی کورٹ سے ضمانت ملی۔ مدعی کا مزید یہ بھی موقف ہے کہ ملزم بقیہ رقم دینے پر آمادہ ہے لیکن مقامی پولیس مبینہ طور پر اسے ادائیگی کرنے سے روک رہی ہے۔ مدعی نے اعلیٰ حکام سے واقعے کی شفاف انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

ہرمز کی لہریں اور امریکی زوال: تزویراتی تجزیہ از ملک توصیف احمد

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *