محمد گلزار اور محمد عدنان کے درمیان سنسنی خیز جوڑ 27 مارچ کو ہوگا

پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے پہلوان رستمِ پاکستان ٹائٹل کے لیے مڈ ریسلنگ کرتے ہوئے

​پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام فیصل آباد میں کشتی کا تاریخی ایونٹ، روایتی پہلوانی کے فروغ کے لیے تیاریاں مکمل

​فیصل آباد (نیوز رپورٹر)
پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام ملک کی روایتی کشتی (مڈ ریسلنگ) کا سب سے بڑا اور تاریخی معرکہ “رستمِ پاکستان” کا فائنل 27 مارچ بروز جمعۃ المبارک کو منعقد ہوگا۔ یہ شاندار مقابلہ فٹبال گراؤنڈ نورپور، نزد الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں سجایا جائے گا، جس کا آغاز دوپہر 3 بجے ہوگا۔
​رستمِ پاکستان ٹائٹل کے لیے فائنل معرکہ پاکستان آرمی کے مایہ ناز پہلوان محمد گلزار (گلو بٹ) اور پاکستان واپڈا کے نامور پہلوان محمد عدنان (ٹیرا والا) کے درمیان ہوگا۔ اس بڑے ایونٹ میں ٹائٹل مقابلے کے علاوہ مزید 20 اہم جوڑ بھی کروائے جائیں گے، جن میں ملک بھر سے ابھرتے ہوئے پہلوان اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔
​ترجمان ریسلنگ فیڈریشن کے مطابق، یہ ایونٹ ہر 2 سال بعد منعقد کیا جاتا ہے جس میں گراس روٹ سطح سے ضلعی، ڈویژنل اور صوبائی مراحل سے گزر کر بہترین پہلوان فائنل تک پہنچتے ہیں۔ فیڈریشن نے تمام میڈیا نمائندگان اور شائقینِ کشتی کو اس تاریخی دنگل کی کوریج اور شرکت کی دعوت دی ہے تاکہ روایتی کھیل کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جا سکے۔

ہرمز کی لہریں اور امریکی زوال: تزویراتی تجزیہ از ملک توصیف احمد


تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں

#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *