موسم کی تازہ صورتحال: کشمیر اور پاکستان میں شدید بارش اور برف باری کا الرٹ | اردو پوائنٹ پریس

ملک بھر میں بارشوں اور یاالہ باری کا قہر؛ خیبر پختونخوا میں جانی نقصان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

موسم کی تازہ صورتحال: کشمیر اور پاکستان میں شدید بارش اور برف باری کا الرٹ | اردو پوائنٹ پریس

​تفصیل:
محکمہ موسمیات (PMD) نے ملک بھر میں جاری حالیہ بارشوں کے سلسلے کے حوالے سے تفصیلی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور چھتیں گرنے کے واقعات میں 9 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
​کشمیر اور شمالی علاقہ جات:
آزاد کشمیر کے اضلاع بشمول مظفر آباد، نیلم ویلی، راولاکوٹ، باغ اور کوٹلی میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش جاری ہے۔ بالائی علاقوں میں شدید برف باری کے باعث رابطہ سڑکیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث وادی نیلم اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، سیاحوں اور مقامی آبادی کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
​پنجاب اور بلوچستان:
گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش اور بعض مقامات پر یاالہ باری کا امکان ہے۔ بلوچستان کے اضلاع چمن، زیارت اور لورالائی میں بھی بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ یہ سلسلہ منگل کی رات تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

دنیا بارود کے ڈھیر پر: ایران امریکہ کشیدگی اور پاکستان کی سفارتکاری کا امتحان | تحریر: افتخار بٹ


تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں

#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *