گوجرانوالہ: پسٹل صاف کرتے گولی چل گئی، سامنے کھڑی ماں جاں بحق | اردو پوائنٹ پریس

گوجرانوالہ(ڈویژنل بیورو رپورٹ)پسٹل کی صفائی کے دوران گولی چل گئی۔پاس کھڑی ماں کو گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔ملزم نے واردات کی جھوٹی کال چلا دی۔ملزم کے خلاف 2 الگ الگ مقدمات کا اندراج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر گوجرانوالہ پولیس کو محمد اقبال سکنہ افتخار کالونی نے درخواست دی کہ اس کے بیٹے عمیر 22 سال کے پاس ناجائز پسٹل ہے اور پسٹل کی صفائی کررہا تھا کہ اچانک گولی گئی۔سامنے کھڑی بیوی کی چھاتی پر لگی۔جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔جیسے فوری طبی امداد کیلئے سول سپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔دوسری ملزم نے واقعہ کو غلط رنگ دینے کےلئے واردات کی جھوٹی کال چلا دی۔پولیس نے ملزم کے خلاف پہلا مقدمہ اس کے والد کی مدعیت میں درج کیا۔جبکہ دوسرا مقدمہ ملزم کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر سب انسپکٹر آصف اقبال چیمہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر ابتدائی تفتیش شروع کردی ہے _
امریکہ ایران مذاکرات: 15 نکات، نورا کشتی کا اختتام اور پاکستان کا کردار
تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں
#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

