اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی بڑی کاروائی: پسرور میں 35 کروڑ کی سرکاری زمین واہ گزار

اینٹی کرپشن پنجاب آپریشن پسرور سیالکوٹ - اردو پوائنٹ پریس

گوجرانوالہ(ڈویژنل بیورو رپورٹ)اینٹی کرپشن نے پسرور میں 13 سال سے قابض 11 افراد کیخلاف مقدمات کا اندراج کرکے 35 کروڑ روپے مالیتی 35 ایکڑ سرکاری اراضی کو واہ گزار کروا لیا یہ کاروائی ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی ہدائت اور ڈویژنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ امجد شہزاد کی زیر نگرانی عمل میں لائی گئی بتایا گیا ہے کہ سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں واقع 35 ایکڑ زرعی زمین پر علاقہ کے 11 افراد نے 2013 سے قبضہ کر رکھا تھا اور وہاں پر کاشتکاری کا کام کیا جا رہا تھا قبضہ کے متعلق محمود احمد نامی شخص نے اینٹی کرپشن کو تحریری طور پر آگاہ کیا تھا جس پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سیالکوٹ مبشر علی نے انکوائری کی اور الزام ثابت ہونے پر قبضہ مافیا سے تعلق رکھنے والے 11 افراد جن میں رانا محمود،عبدالغفار،محمد ارشد،محمد شہباز،محمد عباس،غلام رسول،محمد سرور،آصف حنیف،رانا یسین،مقبول اور محمد نذیر شامل ہیں کیخلاف کاروائی کرکے سرکاری زرعی اراضی کو واہ گزار کروا لیا اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رانا شبیر اشرف نے بتایا کہ واہ گزار کروائی گئی اراضی کی مارکیٹ قیمت 35 کروڑ روپے کے الگ بھگ ہے تاہم قلعہ قالر والا پولیس اسٹیشن میں ملزمان کیخلاف دو مقدمات کا اندراج تھا جس پر کاروائی عمل میں لائی گئی

امریکہ ایران مذاکرات: 15 نکات، نورا کشتی کا اختتام اور پاکستان کا کردار


تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں

#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *