گوجرانوالہ میں اشیائے خوردونوش کے نئے نرخ جاری | ضلعی انتظامیہ کی سخت ہدایات

گوجرانوالہ: اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی، ضلعی انتظامیہ کا پرائس ری فکسیشن کمیٹی کا اہم اجلاس

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے گوجرانوالہ ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/وزیر آباد نوید احمد کی خصوصی ہدایات پر، (ہیڈکوارٹر) شبیر حسین بٹ نے پرائس ری فکسیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی، جس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر نظر ثانی کی گئی۔
نئے نرخ نامے کی تفصیلات:
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چاول باسمتی سپر 300 روپے، دال چنا (موٹی) 210 روپے، دال مسور (کرمسن) 210 روپے، دال ماش دھلی 405 روپے، دال مونگ 300 روپے، اور سفید چنے 210 روپے فی کلو فروخت کیے جائیں گے۔ اسی طرح روٹی (100 گرام) 14 روپے، مٹن 1800 روپے، بیف 900 روپے، دودھ 170 روپے اور دہی 180 روپے فی کلو/لیٹر مقرر کیے گئے ہیں۔ چینی، آٹا اور گھی کے نرخ حکومتی پالیسی کے مطابق برقرار رہیں گے، جبکہ سبزیوں اور پھلوں کے ریٹ مارکیٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر جاری کرے گی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شبیر حسین بٹ نے واضح کیا کہ تاجر برادری سرکاری نرخوں پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنائے۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ بازاروں کا مسلسل دورہ کریں اور ناجائز منافع خوری یا ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔اجلاس میں ای اے ڈی اے مارکیٹ کمیٹی عمران علی، تاجر رہنماؤں شیخ بابر، فضل الرحمان سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ مقررہ قیمتوں سے زائد وصولی کی صورت میں فوری طور پر انتظامیہ کو مطلع کریں۔

​ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد


تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں

#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *