شیخوپورہ: قبضہ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، کروڑوں کی اراضی واگزار، مقدمات درج
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر کی طرح ضلع شیخوپورہ میں بھی قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن تیزی سے جاری ہے۔
شیخوپورہ (رانابابرسلیم سے)
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر کی طرح ضلع شیخوپورہ میں بھی قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن تیزی سے جاری ہے۔اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو خصوصی ٹاسک دے دیا ہے کہ وہ اپنی تحصیلوں میں قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیاں کریں اور محکمہ مال کے لوگوں کو بھی کہا گیا ہے کہ جن لوگوں نے غلط دستاویزات کے ساتھ لوگوں کی زمینوں پر قبضے کیے ہوئے ہیں قبضے واگزار کروانے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں۔انتظامیہ نے غیر قانونی قابضین کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے بلا امتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ آپریشنز کے دوران نہ صرف قیمتی سرکاری و عوامی زمین کو قبضہ مافیا سے چھڑایا گیا بلکہ کئی بااثر عناصر کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں، جس سے قانون کی بالادستی کا عملی ثبوت سامنے آیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت کسی بھی بااثر شخص کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا اور سرکاری و عوامی زمین پر ناجائز قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ شہریوں نے بھی اس مؤثر کریک ڈاؤن کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رہے گا۔قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی اور جو عناصر عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں انہیں ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا تاکہ شفافیت اور انصاف کا نظام مضبوط ہو۔
ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد
تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں
#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

