کمشنر گوجرانوالہ محمد علی کا ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت
گوجرانوالہ: کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے چھٹی کے دن بھی شہر کے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کا سلسلہ جاری رکھا۔ اتوار کو اپنے دورے کے دوران انہوں نے سیٹلائٹ ٹاؤن میں جاری بیوٹیفیکیشن سکیموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ حکام کو واضح ہدایات دیں کہ تعمیراتی کاموں کے دوران معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہ کیا جائے اور تمام منصوبوں کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو جدید شہری سہولیات بروقت مل سکیں۔بعد ازاں، کمشنر محمد علی نے پی ڈی پی (PDP) سکیم کے تحت جاری سیوریج اور دیگر شہری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ بریفنگ کے دوران انہوں نے فنڈز کے درست استعمال اور کام کی رفتار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ناقص میٹریل کا استعمال کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہوگا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل میں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔کمشنر نے کہا کہ حکومتِ پنجاب کی پالیسی کے تحت گوجرانوالہ کے انفراسٹرکچر کی بحالی اور نکاسی آب کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں رہ کر منصوبوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے تاکہ شہریوں کو ان ترقیاتی کاموں کے ثمرات جلد از جلد میسر آ سکیں۔
ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد
تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں
#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress
