ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا گوجرانوالہ کا دورہ: صفائی اور ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ

گوجرانوالہ: وزیراعلیٰ پنجاب کے گڈ گورننس انیشیٹو کے تحت ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ و چیئرمین جی ڈبلیو ایم سی، نوید احمد نے آج علی الصبح شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ‘ستھرا پنجاب’ مہم کے تحت جاری صفائی آپریشن، نکاسی آب کے نظام، گرین بیلٹس کی بحالی اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی کڑی نگرانی کی۔ڈپٹی کمشنر نے جی ٹی روڈ، عالم چوک، باٹھ کالونی اور حافظ آباد روڈ سمیت شہر کے داخلی و خارجی راستوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے ناقص کارکردگی پر فیلڈ سٹاف کو سخت تنبیہ کی اور ہدایت کی کہ صفائی کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، بصورتِ دیگر متعلقہ کنٹریکٹرز پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔مون سون سیزن کے پیشِ نظر ڈپٹی کمشنر نے واسا حکام کو تمام اوپن ڈرینز کی فوری صفائی اور نکاسی آب کے مؤثر انتظام کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے تجاوزات کرنے والوں کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ شہر کی سڑکوں پر تعمیراتی مٹیریل رکھنے اور غیر قانونی تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

​ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد


تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں

#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *