ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سارہ جاوید کا این جی اوز کو مقامی افراد کو ملازمتیں دینے اور کارکردگی بہتر بنانے کا حکم
ضلع کے تمام علاقوں میں منصوبے شروع کریں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سارہ جاوید نے ضلع میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور ضلع کے تمام علاقوں میں منصوبے شروع کریں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ آج اپنے دفتر میں غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندگان اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سارہ جاوید نے کہا کہ غیر سرکاری تنظیموں میں ملازمت کے لیے مقامی افراد کو ترجیح دی جانی چاہیے اور مستحق افراد کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ تنظیموں کو چاہیے کہ وہ عوام کی تربیت کریں اور انہیں صاف ستھری زندگی گزارنے کے اصولوں سے آگاہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قدرتی آفات کے دوران غیر سرکاری تنظیموں کا اہم کردار ہوتا ہے، اس لیے تمام تنظیموں کو چاہیے کہ وہ قدرتی آفات کے لیے خود کو تیار رکھیں اور تمام انتظامات پہلے سے مکمل کریں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں بھی تنظیموں پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، اس لیے انہیں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ محکمہ لائیو اسٹاک اور فشریز کو بھی فعال کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ دیہی علاقوں میں معاشی حالات بہتر بنائے جاسکیں.
اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شفقت حسین سولنگی، آفتاب حسین یونیسف،جنید بھرگڑی (این آر ایس پی)، امیر بخش بھڑدی، امداد درس (ہینڈز)، منیر پلیہ (سرسو)، ساجد حسین، راحیلہ خاصخیلی (قطر چیریٹی)، نادیہ شاہ (آر ڈی ایف) سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
خدارا ہمیں پاکستان سے بچائیں، طالبان حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے
تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں
#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

