گوجرانوالہ: آگیگا کے زیرِ اہتمام احتجاجی ریلی، واسا ملازمین کا مراعات کی بحالی کا مطالبہ

گوجرانوالہ(اردو پوائنٹ پریس )سرکاری ملازمین کی تنظیم آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (آگیگا) کے زیرِ اہتمام نکالی گئی احتجاجی ریلی میں واسا اتحاد یونین کے صدر محمد اسحاق میئو کی قیادت میں شرکت،ملازمین ان حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں جن سے ان کی مراعات متاثر ہو رہی ہیں۔صدر محمد اسحاق میئو نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پنجاب سرکاری ملازمین کو 30فیصد ڈسپریٹی الاونس دے،پنشن اصلاحات لیو انکشمنٹ 17.Aکا سابقہ نظام بحال کیا جائے ۔عدالتوں سے ریگولر ہونے والے ملازمین کو ورک مین کرنے کا نوٹیفکیشن والپس لیا جائے ۔کنٹریکٹ ملازمین کو تاریخ تقرری سے ریگولر کیا جائے ۔اس موقع پر شرکاء ریلی نے اپنے اداروں کی نجکاری نامنظور و دیگر مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔ احتجاجی ریلی میں افتخار احمد چوہدر ی، ملک محمد عثمان ،عمران احمد،رانا محسن رضا،شکیل احمد انصاری ،شکیل سوداگر،محمد اسلم بٹ ،ظہور احمد میو،یاسر وسیم تیمور حیدر گھمن ،مدثراحمد بٹ ،محمد سعید انجم ،رانا مصطفی ،یونس ایلڈر ،عابد علی ہیرا،آصف بھٹی ،ہارون مسیح ،شاہد کھوکھر،محمد یسین ،محمد شفیق ، زاہد اقبال میو،ندیم کھوکھر،شیر خا ن، دلدار ،غلام مصطفی مشتاق مسیح سمیت کثیر تعداد میں ملازمین واسا نے شرکت کی۔ اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ اگر حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کیے تو 31 مارچ کو لاہور میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا اور سرکاری دفاتر کی تالہ بندی کی جائے گی۔
دنیا بارود کے ڈھیر پر: ایران امریکہ کشیدگی اور پاکستان کی سفارتکاری کا امتحان | تحریر: افتخار بٹ
تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں
#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

