تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ کا مارکنگ سنٹرز کا اچانک دورہ، شفاف امتحانی نظام کا عزم
حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ شفاف امتحانی نظام،
حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ شفاف امتحانی نظام، معیاری جانچ اور طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے سرگرم عمل گوجرانوالہ: حکومت پنجاب اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کی روشنی میں چیئرپرسن تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ انجینئر ڈاکٹر اقصیٰ شبیر نے کنٹرولر امتحانات پروفیسر ندیم احمد کے ہمراہ انٹرمیڈیٹ اور سیکنڈری سکول سرٹیفیکیٹ (فرسٹ اینول) امتحانات 2026ء کی حل شدہ جوابی کاپیوں کی مارکنگ کے لیے قائم گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور ڈسکہ کے مختلف مارکنگ سنٹرز کا اچانک اور تفصیلی دورہ کیا۔چیئرپرسن نے گورنمنٹ گریجوایٹ اسلامیہ کالج گوجرانوالہ، گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین گوجرانوالہ سٹی، گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین سیٹلائٹ ٹاؤن، گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ، گورنمنٹ جناح اسلامیہ گریجوایٹ کالج سیالکوٹ، گورنمنٹ جامع سکول سیالکوٹ، گورنمنٹ کرسچین ہائی سکول ڈسکہ، گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین ڈسکہ اور گورنمنٹ اسلامیہ گرلز ہائی سکول ڈسکہ میں جاری مارکنگ کے عمل، نظم و ضبط، سکیورٹی، امتحانی ریکارڈ کی حفاظت اور ایگزامینرز کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔
اس موقع پر چیئرپرسن انجینئر ڈاکٹر اقصیٰ شبیر نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حل شدہ جوابی کاپیوں کی حفاظت اور امتحانی عمل کی شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے سپروائزرز اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فول پروف سکیورٹی انتظامات، مؤثر نگرانی اور امتحانی ضابطہ کار پر سختی سے عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کا اعتماد برقرار رہے اور امتحانی نظام کی ساکھ مزید مستحکم ہو۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق صرف شفاف امتحانات کا انعقاد ہی نہیں بلکہ معیاری جانچ بھی یکساں اہمیت رکھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بورڈ کی جانب سے مارکنگ کے ہر مرحلے کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ ہر امیدوار کو اس کی محنت کے مطابق منصفانہ اور درست نتائج فراہم کیے جا سکیں۔چیئرپرسن نے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کے مطابق مارکنگ سنٹرز کے سپروائزرز کو ہدایت کی کہ تمام ایگزامینرز، ہیڈ ایگزامینرز اور دیگر متعلقہ عملے کو بہترین ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ خوشگوار، محفوظ اور پیشہ ورانہ ماحول میں قومی ذمہ داری احسن انداز سے انجام دے سکیں۔انہوں نے مارکنگ عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “آپ کی دیانت داری، غیر جانبداری اور پیشہ ورانہ مہارت ہزاروں طلبہ کے مستقبل کا تعین کرتی ہے۔ اس لیے ہر جوابی کاپی کی جانچ انتہائی احتیاط، میرٹ اور ذمہ داری کے ساتھ کی جائے تاکہ کسی طالب علم کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔”چیئرپرسن انجینئر ڈاکٹر اقصیٰ شبیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ حکومت پنجاب کے اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت شفافیت، میرٹ، جوابدہی، معیاری جانچ اور جدید انتظامی نظام کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ کا ہر فیصلہ اور ہر اقدام طلبہ و طالبات کے مفاد، ان کے روشن مستقبل اور معیاری تعلیمی نظام کے استحکام کے لیے وقف ہے۔
ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف اح
تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں
#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress
نوٹ: اس تحریر میں بیان کردہ تمام تجزیاتی نکات اور آراء مصنف کی ذاتی تحقیقی بصیرت پر مبنی ہیں، جس کا مقصد قارئین کو عالمی اور علاقائی بدلتی ہوئی صورتحال سے باخبر رکھنا ہے۔ ادارے کا مصنف کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
مصنف کا تعارف
ملک توصیف احمد کا شمار پاکستان کے سینئر اور متحرک صحافیوں میں ہوتا ہے۔ آپ گزشتہ 19 سال سے زیادہ عرصے سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں اور بطور تحقیقاتی صحافی و کالم نگار اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں۔
- موجودہ ذمہ داریاں: آپ نجی ٹی وی چینل ‘کوہ نور نیوز’ کے گوجرانوالہ میں بیورو چیف اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) ورکرز کے منتخب سیکرٹری جنرل ہیں۔
- ادارتی خدمات: آپ اردو نیوز پورٹل ‘اردو پوائنٹ پریس’ اور ‘ایم ٹی اے میڈیا سلوشنز’ کے سی ای او (CEO) ہیں۔
- اعزازات: صحافتی خدمات کے اعتراف میں آپ کو حکومتِ پنجاب کی جانب سے بہترین کالم نگار کا ایوارڈ (2017) اور پرویز شوکت ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
- سابقہ خدمات: آپ پریس کلب راہوالی اور گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر بھی رہ چکے ہیں۔
#MalikTouseefAhmed
