ڈائریکٹر انفارمیشن منور حسین کو اضافی عہدہ ملنے پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری
چوہدری عامر اطہر اور بابر حسین کی ملاقات
ڈائریکٹر انفارمیشن منور حسین کو اضافی عہدہ ملنے پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری، چوہدری عامر اطہر اور بابر حسین کی ملاقات ڈائریکٹر انفارمیشن گوجرانوالہ ڈویژن منور حسین کو اضافی عہدے کا چارج ملنے پر سماجی و عوامی حلقوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ Tezi سے جاری ہے۔ اسی سلسلے میں معروف شخصیت چوہدری عامر اطہر نے اپنے بھائی بابر حسین کے ہمراہ ڈائریکٹر انفارمیشن آفس کا دورہ کیا اور منور حسین سے خصوصی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران انہوں نے ڈائریکٹر انفارمیشن کو خوبصورت گلدستہ پیش کیا اور نئی اہم ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا-اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری عامر اطہر نے کہا:منور حسین کی محنت، دیانت داری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عوامی خدمت کے جذبے کو دیکھتے ہوئے حکومت نے انہیں اس اضافی ذمہ داری سے نوازا ہے، جو کہ ایک بہترین فیصلہ ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ منور حسین ماضی کی طرح اپنی نئی ذمہ داریاں بھی اسی لگن اور خلوص کے ساتھ نبھائیں گے اور محکمہ تعلقات عامہ کی کارکردگی کو مزید فعال اور مؤثر بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گےڈائریکٹر انفارمیشن گوجرانوالہ ڈویژن منور حسین نے چوہدری عامر اطہر اور بابر حسین کی آمد اور ان کے مخلصانہ جذبات پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ دوستوں اور خیرخواہوں کی نیک تمنائیں ان کے لیے حقیقی حوصلہ افزائی کا باعث ہیں۔
ہرمز کی لہریں اور امریکی زوال: تزویراتی تجزیہ از ملک توصیف احمد
کالم: بس سٹاپ
تعارفِ کالم نگار: ملک توصیف احمد گزشتہ پندرہ سالوں سے مختلف قومی و مقامی اخبارات میں مستقل کالم لکھ رہے ہیں۔ آپ کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پنجاب 2017 میں آپ کو “بہترین کالم نگار” کا ایوارڈ بھی دے چکی ہے۔
ضروری نوٹ (Disclaimer): مندرجہ بالا کالم خالصتاً بین الاقوامی سیاسی صورتحال، تزویراتی تجزیوں اور عالمی میڈیا میں زیرِ گردش رپورٹس پر مبنی ایک علمی و فکری تحریر ہے۔ اس میں پیش کیے گئے تمام نکات مبصرین کی آراء اور عالمی جغرافیائی تبدیلیوں کے تناظر میں لکھے گئے ہیں، جن کا مقصد قارئین کو مختلف تزویراتی پہلوؤں سے آگاہ کرنا ہے۔
#MalikTouseefAhmed
