گوجرانوالہ پارکنگ پلازہ کی روف ٹاپ پر جدید فوڈ کورٹ بنانے کی تجویز، کمشنر محمد علی کا دورہ

کمشنر گوجرانوالہ محمد علی پارکنگ پلازہ کی روف ٹاپ کا معائنہ کرتے ہوئے

گوجرانوالہ، 12 جولائی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہری ترقی،

گوجرانوالہ، 12 جولائی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہری ترقی، جدید سہولیات اور عوامی فلاح کے منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔ اسی سلسلے میں گوجرانوالہ میں شہریوں کو جدید تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک منفرد منصوبہ زیر غور ہے۔کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عبدالروف کے ہمراہ میونسپل کارپوریشن پارکنگ پلازہ کا دورہ کیا اور اس کی روف ٹاپ کا تفصیلی معائنہ کیا۔دورے کے دوران ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے پارکنگ پلازہ کی موجودہ صورتحال اور مستقبل میں دستیاب امکانات پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر کمشنر محمد علی نے تجویز دی کہ پارکنگ پلازہ کی روف ٹاپ کو قومی اور بین الاقوامی فوڈ چینز کے لیے لیز پر دینے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے تاکہ شہریوں کو ایک جدید، خوبصورت اور معیاری روف ٹاپ فوڈ کورٹ کی سہولت میسر آ سکے۔کمشنر محمد علی نے کہا کہ اس منصوبے سے نہ صرف شہریوں کو جدید تفریحی ماحول فراہم ہوگا بلکہ مقامی معیشت، کاروباری سرگرمیوں اور سیاحت کے فروغ میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبے کی فزیبلٹی، شفافیت، عوامی سہولت اور اعلیٰ معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے قابلِ عمل تجاویز جلد تیار کی جائیں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارکنگ پلازہ کی روف ٹاپ کو جدید اور پرکشش تفریحی مرکز میں تبدیل کیا جائے گا، جہاں شہری اپنے اہل خانہ کے ساتھ خوشگوار وقت گزار سکیں گے۔ منصوبے کی تکمیل سے گوجرانوالہ کی شہری خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اور شہر جدید شہری سہولیات کے حوالے سے مزید نمایاں مقام حاصل کرے گا۔ :::

نوٹ: اس تحریر میں بیان کردہ تمام تجزیاتی نکات اور آراء مصنف کی ذاتی تحقیقی بصیرت پر مبنی ہیں، جس کا مقصد قارئین کو عالمی اور علاقائی بدلتی ہوئی صورتحال سے باخبر رکھنا ہے۔ ادارے کا مصنف کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مصنف کا تعارف

ملک توصیف احمد کا شمار پاکستان کے سینئر اور متحرک صحافیوں میں ہوتا ہے۔ آپ گزشتہ 19 سال سے زیادہ عرصے سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں اور بطور تحقیقاتی صحافی و کالم نگار اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں۔

  • موجودہ ذمہ داریاں: آپ نجی ٹی وی چینل ‘کوہ نور نیوز’ کے گوجرانوالہ میں بیورو چیف اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) ورکرز کے منتخب سیکرٹری جنرل ہیں۔
  • ادارتی خدمات: آپ اردو نیوز پورٹل ‘اردو پوائنٹ پریس’ اور ‘ایم ٹی اے میڈیا سلوشنز’ کے سی ای او (CEO) ہیں۔
  • اعزازات: صحافتی خدمات کے اعتراف میں آپ کو حکومتِ پنجاب کی جانب سے بہترین کالم نگار کا ایوارڈ (2017) اور پرویز شوکت ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
  • سابقہ خدمات: آپ پریس کلب راہوالی اور گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر بھی رہ چکے ہیں۔

#MalikTouseefAhmed
Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *