بلوچستان میں طوفانی بارشیں اور سیلابی ریلے: ناڑی اور سبی میں حفاظتی بند ٹوٹ گئے، بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان

ناڑی، سبی، کچھی,بولان میں حالیہ طوفانی بارشوں,پہاڑی سلسلوں سے آنے والے سیلابی ریلوں نے شدید تباہی مچائی ہے۔ ناڑی گاج کے مقام پرسیلابی ریلے کے باعث حفاظتی بند ٹوٹنے سے پانی بستیوں, زرعی زمینوں میں داخل،

 ناڑی اور سبی میں سیلابی ریلوں کی تباہی: مکانات منہدم، حکومتی اداروں کا ریلیف آپریشن جاری

​کوئٹہ/سبی (نیوز ڈیسک): بلوچستان کے مختلف اضلاع بالخصوص ناڑی، سبی، کچھی اور بولان میں حالیہ طوفانی بارشوں اور پہاڑی سلسلوں سے آنے والے سیلابی ریلوں نے شدید تباہی مچائی ہے۔ ناڑی گاج کے مقام پر اونچے درجے کے سیلابی ریلے کے باعث حفاظتی بند ٹوٹنے سے پانی بستیوں اور زرعی زمینوں میں داخل ہو گیا ہے، جس سے انفراسٹرکچر اور املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔​شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث ناڑی اور گردونواح کے دیہی علاقوں میں درجنوں کچے مکانات منہدم ہو گئے ہیں۔ چھتیں اور دیواریں گرنے کے مختلف واقعات میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ سیلابی پانی نے پیاز اور دیگر کھڑی فصلوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے، جبکہ ریلوں میں بڑی تعداد میں مال مویشی بہہ جانے سے مقامی زمینداروں اور مالداروں کو کروڑوں روپے کا مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ بولان اور سبی کے قریب سیلابی ریلوں نے شاہراہوں اور پلوں کو نقصان پہنچایا ہے، جس کی وجہ سے کئی مقامات پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے اور زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔​صوبائی حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ا کے دستے متاثرہ علاقوں میں سرگرمِ عمل ہیں۔ حکومتی ادارے کشتیوں اور بھاری مشینری کے ذریعے محصور خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔ناڑی کے مقام پر ٹوٹنے والے حفاظتی بندوں کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت کا کام جاری ہے تاکہ مزید آبادی کو ڈوبنے سے بچایا جا سکے جن علاقوں میں پانی داخل ہوا ہے وہاں نکاسی کے لیے پمپنگ مشینیں نصب کر دی گئی ہیں۔متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں جہاں زخمیوں اور وبائی امراض سے بچاؤ کے لیے شہریوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ٹرمپ کے ہوائی قلعے اور سمندر کے تلخ حقائق: ‘سند یافتہ چھڈو’ کے خطاب کا مکمل پوسٹ مارٹم


تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں

#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *